١ وقال الشافعی یفسدہ لان التحریم لابطریق الکرامة آیة للنجاسة،بخلاف دود النحل، وسوس الثمارلان فیہ ضرورة ٢ ولنا قولہ علیہ السلام فیہ: ھذا ھوالحلال اکلہ، و شربہ، و الوضوء منہ
خون نہیں ہے وہ کھانے یا پانی میں گر جائے تو اس کھانے کو کھاؤ۔ اور اس پانی سے وضو کرو قال رسول اللہ ۖ یا سلمان کل طعام و شراب وقعت فیہ دابة لیس لہا دم فماتت فیہ فھو حلال اکلہ و شربہ و وضوء ہ ۔(دار قطنی، باب کل طعام وقعت فیہ دابة لیس لھا دم ،ج اول ص ٣٣ نمبر ٨١سنن للبیھقی ،باب ما لا نفس لہ سائلة اذا مات فی الماء القلیل ،ج اول ص٣٨٣ ،نمبر ١١٩٣ )دار قطنی کی حدیث اگر چہ کمزور ہے لیکن بخاری کی حدیث سے اس کی تائید ہو جاتی ہے۔ اس لئے اس سے استدلال کرنا جائز ہے۔
ترجمہ: ١ امام شافعی نے فرما یا کہ پانی کو ناپاک کر دے گا ،اسلئے کہ حرمت کرامت کی وجہ سے نہیں ہے تو یہ نجاست کی علامت ہے ۔بخلاف شہد کی مکھیوں کے اورپھلوں کے کیڑوں کے ،اسلئے کہ اس میں ضرورت ہے ۔
تشریح: امام شافعی کی ایک روایت ہمارے مطابق ہے اور ایک روایت یہ ہے کہ ان جانوروں کے مرنے سے پانی ناپاک ہو جائے گا۔ اس لئے کہ یہ جانور میتہ ہے اور ان کا کھانا حرام ہے۔اور میتہ ناپاک ہوتا ہے اس لئے ان کے مرنے سے پانی ناپاک ہو جائے گا ۔کیونکہ کوئی چیز کرامت کے طور پر حرام نہیں ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ ناپاک ہے ،اسلئے تھوڑے پانی میں اسکے گر نے سے پانی ناپاک ہوجائے گا ۔ موسوعة میں ہے۔ فأما ما کان مما لا نفس لہ سائلة ،مثل الذباب ،و الخنافس ،وما اشبھھما ،ففیہ قولان : احدھما ،ان ما مات من ھذا فی ماء قلیل أو کثیر لم ینجس .....و القول الثانی .....و ان مات فیہ نجس و ذالک مثل الخنفساء ۔(موسوعة ،باب الماء الراکد ،ج اول ،ص ١٤ ،نمبر ٣٣ ) اس میں دوسرا قول ہے کہ ناپاک ہو جائے گا ۔
البتہ شہد کی مکھی کے بچے شہد میں مر جاتے ہیں ،اسی طرح پھل کے کیڑے پھل میں مر جاتے ہیں حالانکہ مکھی کے بچوں اور کیڑوں کو کھانا حرام ہے پھر بھی شہد کھاتے ہیں اور پھل کھاتے ہیں وہ ناپاک نہیں شمار کئے جاتے ۔فرماتے ہیں وہاں مجبوری ہے اسلئے ضرورت کی بناء پر اسکو حلال قرار دیا ہے ۔
ترجمہ: ٢ اور ہماری دلیل اس بارے میں حضور ۖ کا قول ہے ۔کہ اسکا کھانا حلال ہے اور اسکا پینا حلال ہے اور اس سے وضو کرنا حلال ہے ۔یہ دار قطنی کی حدیث اوپر گزر گئی۔ فھو حلال اکلہ و شربہ و وضوء ہ ۔(دار قطنی، نمبر ٨١ بیھقی ،نمبر ١١٩٣)کہ جس کھانے یا پانی میں ایسا جانور گر گیا جس میں خون نہیں ہے تو وہ کھانا یا پانی پاک ہے ۔