Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

135 - 627
(٤٧)  قال  (القدوری)  و موت مالیس لہ نفس سائلة فی الماء لا ینجسہ کالبق،  و الذباب، والزنابیر، والعقرب، و نحوھا)

زمانے میں ناپنے کے لئے دو قسم ہاتھ استعمال ہوتے تھے ،ایک قسم کے ہاتھ سے کپڑا ناپتے تھے ،جسکو ذراع الکرباس کہتے تھے یہ چھ قبضے کا ہو تا تھا ،اور ایک قبضہ چار انگلیوں کا ہو تا ہے اس اعتبار سے چھ قبضے چوبیس (24) انگلیوں کے ہوئے ،گویاکہ ہاتھ دو بالشت کا ہوا جو اٹھارہ (18) انچ کا ہوتا ہے یا ,45.72سینٹی میٹر کا ہو تا ہے ۔رد المحتار میں اسکی تصریح اس طرح ہے و فی البحر ۔۔أن فی کثیر من الکتب أنہ ست قبضات لیس فوق کل قبضة أصبع قائمة فھو أربع و عشرون أصبعا .....و ھو قریب من ذراع الید ،لانہ ست قبضات و شیء ،و ذالک شبران ۔( رد المحتار ،  باب المیاہ ،مطلب فی مقدار الذراع و تعیینہ ، ج اول ،ص ٣٨٣ ) اس عبارت میں ہے کہ چوبیس انگلیوں کا ہاتھ ہو گا ،جو دو بالشت ہو گا ،اور آج کل کے زمانے کے اعتبار سے وہ ا ٹھارہ انچ کا ہو تا ہے ۔اور دوسرا ہاتھ تھا زمین ناپنے کے لئے ،یہ سات قبضے کا ہو تا تھا ،اسکو کسری کا ہاتھ بھی کہتے ہیں یہ اٹھائیس انگلیوں کا ہو گا اور اس زمانے کے اعتبار سے اکیس (21) انچ کا ہو گا ،یا (53.34) سینٹی میٹر کا ہو گا ۔رد المحتار میں اسکے لئے یہ عبارت ہے ۔و فی الخانیة و غیرھا : ذراع المساحة و ھو سبع قبضات فوق کل قبضة أصبع قائمة ۔( رد المحتار ،باب المیاہ ،مطلب فی مقدار الذراع و تعیینہ ،ج اول ،ص ٣٨٣ ) اس عبارت میں ہے کہ ذراع المساحة ، یعنی زمین ناپنے کاہا تھ سات قبضے کا ہو تا ہے۔العمق : گہرائی ۔ینحسر : زمین کا کھلنا ۔اغتراف : چلو بھر نا ، چلو سے پانی اٹھانا ۔
ترجمہ: (٤٧)  اور پانی میں ایسا جانور کا مرنا جس میں بہتا ہوا خون نہ ہو پانی کو ناپاک نہیں کر تا جیسے (١) مچھر ،(٢) مکھی (٣) بھڑ (٤) بچھو ،وغیرہ ۔
تشریح:  جس جانور میں بہتا ہوا خون نہیں ہے وہ پانی میں مر جائے تو پانی ناپاک نہیں ہو گا ۔جیسے مچھر وغیرہ 
وجہ :   (١)  اصل میں بہتا ہوا خون ناپاک ہے اور ان جانوروں میں بہتا ہوا خون نہیں ہے۔اس لئے ان کے مرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا (٢) آیت میں ہے  الا ان یکون میتة او دما مسفوحا (آیت ٤٥ سورة الانعام٦)اس آیت سے معلوم ہوا کہ بہتا ہوا خون ناپاک ہے  اس لئے جس میںبہتا ہوا خون نہ ہو وہ ناپاک نہیں کرے گا(٣) حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ کھانے میں مکھی گر جائے تو کھانا ناپاک نہیں ہوتا ۔کیونکہ اس میں بہتا ہوا خون نہیں ہے  عن ابی ھریرة ان رسول اللہ ۖ قال اذا وقع الذباب فی اناء احدکم فلیغمسہ کلہ ثم لیطرحہ فان فی احدی جناحیہ شفاء وفی الآخر دواء ۔(بخاری شریف، کتاب الطب، باب اذا وقع  الذباب فی الاناء ص ٨٦٠ جلد ثانی نمبر ٥٧٨٢)حدیث میں پوری مکھی کو برتن میں ڈالنے کے لئے کہا۔ اگر مکھی سے کھانا یا پانی ناپاک ہوتا تو پوری مکھی کو کیسے ڈالنے کے لئے فرماتے (٤) دار قطنی میں ہے کہ جس جانور میں بہتا ہوا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter