٣ و المنی حاثرابیض ینکسر منہ الذکر،والمذی رقیق یضرب الی البیاض یخرج منہ عندملاعبة الرجل اھلہ،والتفسیرماثورعن عائشة
ترجمہ: ٣ اور منی گاڑھی دانہ دار اورسفید ہوتی ہے اسکے نکلنے سے عضو تناسل سست ہو کر بیٹھ جاتا ہے ،اور مذی پتلا پانی ہو تا ہے سفیدی مائل ہوتی ہے مرد اپنی بیوی سے ملاعبت کرتا ہے اس وقت نکلتی ہے حضرت عائشہ سے یہی تفسیر منقول ہے ۔
تشریح: اس عبارت میں منی اور مذی کی تفسیر بیان کی گئی ہے ۔ صاحب نصب الرأیة فرماتے ہیں کہ یہ تفسیر حضرت عکرمہ سے منقول ہے جو اوپرمصنف عبد الرزاق ،نمبر ٦١١) میں بیان کیا گیا ۔حضرت عائشہ سے کتابوں میں نہیں ملتا ۔
لغت :۔ فحل :مرد ۔غلیظ : گاڑھا ۔یتعقب : بعد میں آتا ہے ۔حاثر : دانہ دار ہوتا ہے ۔ینکسر : ٹوٹ جانا ۔لوز ہو جانا۔ملاعبت : بیوی کے ساتھ صحبت کی باتیں کرے اسکو ملاعبت کہتے ہیں ۔ایسے وقت میں عضو تناسل سے جو تھوڑا سا پانی نکلتا ہے اسکو مذی کہتے ہیں ۔