Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012

اكستان

32 - 65
چنانچہ سب کا اِتفاق حضرت صدیق رضی اللہ عنہ پر ہو گیا اَور موجودہ لوگوں نے اُن کے دست ِ حق پر بیعت کر لی۔ اِبتداء بیعت کی ایک اَنصاری سے ہوئی  ١  پھر دُوسرے دِن عام بیعت ہوئی اَور تمام مہاجرین و اَنصار نے آپ کو خلیفۂ رسول اللہ تسلیم کر لیااَور چند روز کے بعد جب آیت اِستخلاف اَور آیت ِ تمکین کے بیان کیے ہوئے اَوصافِ خلیفۂ موعود کے اُن میں پائے گئے تو سب کی آنکھیں کھل گئیں کہ وہ خلیفۂ موعود آپ ہیں۔ خدا نے اَپنا وعدہ ہمارے پردے میں پورا کیا۔ والحمد للہ علی ذالک۔ 
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق بعض روایات میں ہے کہ اُنہوں نے بلا توقف اِبتداء  ٢  ہی میں بیعت کر لی تھی اَور صحیح بخاری کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ چھ مہینے کے بعد ،ممکن ہے کہ اُنہوں نے دو مرتبہ بیعت کی ہو، پہلی مرتبہ مجمع عام  ١  میں نہ ہوئی ہو اِسی لیے عام لوگوں کو غلط فہمی سے بچانے کے لیے چھ مہینے بعد مجمع عام میں بیعت کی ۔ خود علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی زبان سے جوکچھ منقول ہے اُس سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے ایک لمحہ کے لیے بھی حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے خلیفۂ برحق ہونے میں تردد نہیں کیا۔ 
علامہ حافظ عبدالبر اِستیعاب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں  : عن قیس بن عباد قال قال لی علی بن ابی طالب ان رسول اللّٰہ  صلی اللہ علیہ وسلم مرض لیالی وایاما ینادی بالصلوة فیقول مروا ابا بکر یصلی بالناس فلما قبض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نظرت فاذا الصلوة علم الاسلام وقوام الدین فرضینا لدنیانا من رضی رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم  لدیننا فبایعنا ابا بکر۔ 
(  باقی صفحہ  ٥٧)
  ١  تاریخ الخلفاء   ٢    فتح الباری جلد ہفتم ٣٧٦ میں ہے  وقد صحح  ابن حبان وغیرہ من حدیث ابی سعید الخدری  ان علیا بایع ابابکر فی اول الامر یعنی اِبن حبان اَور اُن کے سوا دُوسرے محدثین نے بھی حضرت اَبو سعید خدری  کی اِس روایت کو صحیح کہا ہے کہ حضرت علی  نے شروع ہی میں حضرت اَبوبکر  سے بیعت کر لی تھی۔ 
٣  چنانچہ فتح الباری جلد ہفتم ٣٧٩ میں اِس قول کو ذکر کر کے بہت پسند کیا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 رف اول 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 اَذان اَور درُود شریف : 7 3
5 مثال سے وضاحت : 7 3
6 حنفی مسلک یہی ہے : 7 3
7 ''حَوْل '' اَور'' قُوَّةْ '' میں فرق : 8 3
8 ''فلاح'' کا مطلب : 8 3
9 درُود شریف اَذان کے بعد کیوں ؟ 9 3
10 اَذان میں پہلا بگاڑ شیعوں نے کیا : 9 3
11 حنفیوں میں پیدا ہونے والے اہلِ بدعت کی اِیجاد : 10 3
12 مثال سے وضاحت : 10 3
13 بریلی میں بھی کوئی بریلوی ایسا کرتا ہے اَور کوئی نہیں کرتا : 10 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٣ ، قسط : ٣ ، آخری 12 1
15 ایک جامع صفات شخصیت 12 14
16 حق گوئی : 12 14
17 حضرت مفتی صاحب اَور جمہوریت : 13 14
18 اَساتذہ سے تعلق اَور غایت ِ اِحترام : 13 14
19 حضرت مدنی نوراللہ مرقدہ سے تعلق : 14 14
20 اَنابت و خشیت : 16 14
21 قرآنِ پاک سے تعلق و شغف : 16 14
22 خوش طبعی : 16 14
23 حسن ِخاتمہ : 18 14
24 مکتوب ِگرامی 21 1
25 اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
26 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 25
27 کرامات : 24 25
28 پردہ کے اَحکام 29 1
29 عورتوں کے نام کا پردہ : 29 28
30 عورت کے نام کا پردہ : 30 28
31 سیرت خلفائے راشدین 31 1
32 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 31 31
33 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کابیان : 31 31
34 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 33 1
35 عید اَور ماہ ِ شوال کی فضیلت 36 1
36 شب ِعید کی فضیلت : 37 35
37 شب ِ عید کی بے قدری : 38 35
38 عید کے دِن کی فضیلت : 38 35
39 عید کی سنتیں : 40 35
40 عید کے دِن کی تیرہ سنتیں ہیں : 40 35
41 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت : 40 35
42 وفیات 41 1
43 قسط : ٨ ، آخری مروجہ محفل ِمیلاد 42 1
44 مساجد میں اَشعار پڑھنا ممنوع ہیں : 42 43
45 '' ایک شبہ اَور اُس کا جواب '' 44 43
46 خلاصۂ کلام : 45 43
47 قسط : ٥ اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 46 1
48 صکوک ِ اِجارہ کے ایک کیس کا مطالعہ 47 47
49 صکوک ِمضاربت 49 47
50 صکوک ِ مضاربت کے تداول (تجارت) کا حکم : 49 47
51 صکوکِ مضاربت کی واپس خرید کا مسئلہ : 50 47
52 صکوک ِ مضاربت کے بارے میں مجمع فقہ اِسلامی کی قراداد میں ہے : 50 47
53 قسط : ٤شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 54 1
54 بقیہ : سیرت خلفائے راشدین 58 31
55 قسط : ٥ ، آخری عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 59 1
56 بوڈمر کی تجاویز : 60 55
57 چہ باید کرد : 62 55
Flag Counter