Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011

اكستان

62 - 65
مسئلہ  :  مسجد میں دستکاری کرنا بھی ناجائز ہے مثلاً کپڑا سینا ، ٹوپی وغیرہ بننا، زیور کا جڑنا وغیرہ،  غرض ہر قسم کی دستکاری مسجد میں ممنوع ہے یہاں تک کہ حدیث، تفسیر اَور فقہ کے مسائل بھی اُجرت پر لکھنا مسجد میں ناجائزہے۔ 
مسئلہ  :  بچوں کو قرآن شریف وغیرہ اُجرت لے کر مسجد میں پڑھانا ناجائز ہے جبکہ جگہ کی مجبوری    نہ ہو۔ 
مسئلہ  :  اَلبتہ اگر کوئی شخص مسجد میں بیٹھ کر دستکاری کرتا ہے کہ مسجدکی حفاظت کرے اَور مسجد کی حفاظت کی اِس کے علاوہ صورت نہ ہو تو پھر مضائقہ نہیں۔ 
مسئلہ  :  مسجد میںعقد ِنکاح مستحب ہے اَور نکاح کے بعد چھوارے اُچھالے نہ جائیں بلکہ لوگوں کے سامنے رکھ دیے جائیں۔ 
مسئلہ  :  کسی مصیبت کی وجہ سے مسجد میں بیٹھنا مکروہ ہے مثلاً اپنے کسی عزیز کے مرنے پر مسجد میں جاکر بیٹھنا تاکہ لوگ تعزیت کے لیے آئیں تو یہ مکروہ ہے اَلبتہ مسجد میں نماز کے لیے گیا اَور وہاں کسی نے تعزیت کر لی تو مضائقہ نہیں۔ 
مسئلہ  :  مسجد میں سوال کرنا مطلقًا منع ہے اَور کسی کے سوال پر اُس کو دینا بعض کے نزدیک       علی الاطلاق ناجائز ہے جبکہ بعض کے نزدیک اُس وقت ناجائز ہے جب سوال کرنے والا نمازیوں کی گردنیں پھلانگتا ہو اَور اِیذا پہنچاتا ہو یاشور کرتا ہو۔ 
مسئلہ  :  مسجد میں ٹہلنااَور ورزِش کرنا جائز نہیں۔ 
مسئلہ  :  مسجدمیں گمشدہ چیز کے لیے اعلان کرنا ناجائز ہے اَلبتہ اَگر مسجد ہی میں کوئی چیز گم ہوگئی ہو  تو اُس کو وہاں کے لوگوں سے دریافت کر سکتا ہے۔
مسئلہ  :  گمشدہ بچے کا مسجد سے اعلان کرنے کی اِنسانی مجبوری کی وجہ سے گنجائش ہے لیکن اِس کے لیے بہتر ہے کہ علاقے والے چندہ کر کے ایک لاؤڈ سپیکر شرعی مسجد کی حدود سے باہر لگالیں اَور اُس میں ایسا اعلان کریں۔ 
مسئلہ  :  مسجد کے صحن میں چار پائی بچھانا فی نفسہ جائز ہے اگر پاک ہو مگر چونکہ عرف ورِواج میں یہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 سب نیک ہوں تو عمل آسان ہو جاتا ہے،بعد کے لوگوں کا اَجر : 7 3
5 جہاد کی قسمیں۔علماء کے قلم کی سیاہی اَور شہدا کا خون : 8 3
6 اگر حکومت کوتاہی کرے گی تو دُوسرے لوگوں سے اللہ دین کی خدمت لے گا : 8 3
7 دین کے خادموں کی سوچ ؟ : 8 3
8 حضرت مدنی کا دھوبی ،مخالفت کی برداشت : 9 3
9 بعد والوں کے لیے سات گنا مبارک بادی : 10 3
10 ''دَاڑھی'' پر دھمکی دینا اَور دھمکی میں آجانا دونوں باتیں غلط ہیں : 10 3
11 پنڈت کا اِسلام : 11 3
12 تقسیم سے پہلے اِسلام کی طرف رغبت : 11 3
13 صبح چار بجے قتل کیا اَور دس بجے قاتلوں کے سر قلم : 12 3
14 بچہ کا قتل اَور حضرت عمر کا فیصلہ : 13 3
15 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٣،آخری ) 15 1
16 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 15 15
17 تکمِلہ '' کلماتِ چند '' 15 15
18 مسلَّمہ فقہائِ اِسلام کی تشریحات 15 15
19 وفیات 23 1
20 قسط : ١٤ اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 توکل : 24 20
23 قسط : ٣١ ، آخری قسط 28 1
24 تربیت ِ اَولاد 28 23
25 اگر کسی طرح اَولاد کی اِصلاح نہ ہو اَور اُس نے عاجز اَور تنگ کر رکھا ہو : 28 23
26 بچے اَگر ناجائز کام کے لیے ضد کریں : 29 23
27 ایک عبرتناک واقعہ : 29 23
28 اَولاد کی زیادہ محبت عذاب ہے : 30 23
29 مردوں کی ذمہ داری : 30 23
30 بچوں کی شوخ مزاجی اَور ایک حکایت : 31 23
31 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اَور اِجتماعی خصوصیات 32 1
32 دُوسری جگہ اِرشاد ہوا : 34 1
33 قسط : ٢ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 37 1
34 واقعہ شہادت پر ایک نظر : 37 33
35 قسط : ٣ ، آخر ي ا ستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 43 1
36 حالات وخدمات 43 35
37 تاریخ وتذکرہ : 43 35
38 فضائل : 43 35
39 حقوق : 44 35
40 عمومی دِینیات : 44 35
41 خدمات کا ایک اہم گوشہ : 45 35
42 اہل علم کی آراء : 46 35
43 دارُ العلوم دیوبند سے والہانہ تعلق : 48 35
44 علالت واِنتقال : 49 35
45 نیکیوں کا موسم 50 1
46 مسلمان کا اِمتیاز : 51 45
47 اِنسانیت کامعیار : 51 45
48 دینی سیزن : 52 45
49 ہر عبادت کے لیے سیزن : 54 45
50 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 54 45
51 قسط : ٣،آخریاِانسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 55 1
52 : پاکستان میں توہین ِرسالت قانون کے سلسلہ میں 60 51
53 اُٹھنے والے سوالات کا تفصیلی جائزہ 60 51
54 دینی مسائل ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 61 1
55 مسجد میں دُنیا کے مباح کام : 61 54
56 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter