ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011 |
اكستان |
|
قسط : ٣ ، آخر ي ا ستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ حالات وخدمات ( جناب مولانا حافظ تنویر اَحمد صاحب شریفی، خطیب جامع مسجد سٹی اسٹیشن، کراچی ) تاریخ وتذکرہ : (٢٢) ''تاریخ حرمین شریفین'' (دو حصے) : اِس میں حرمین شریفین کے فضائل اَور تاریخ بیان کی گئی ہے۔ حجاج کرام کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ (٢٣) ''تذکرة الانبیاء علیہم السلام'' (دو جلد میں) : اِس میں ٢٨ جلیل القدر اَنبیائے کرام کا تذکرہ ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے، اِسرائیلی روایات سے پاک ہے۔ (٢٤) ''تذکرۂ سیّدنا حضرت عمر '' : حالاتِ زندگی اَور خلافتی دَور کے کمالات اَور اُمورِ مملکت کی اَنجام دہی کاذکر ہے۔ (٢٥) ''تذکرۂ سیّدنا حضرت عثمان '' : حالاتِ زندگی اَور خلافتی دَور کے کمالات اَور اُمورِ مملکت کی اَنجام دہی کاذکر ہے۔ (٢٦) ''مقام شیخ الاسلام '' : شیخ الاسلام حضرت مولاناسیّد حسین اَحمد صاحب مدنی کے مقام و مرتبے پر ایک کتاب جو مکمل نہیں ہوسکی، مسودے کی صورت میں ہے۔ فضائل : (٢٧) ''فضیلت ِشعبان وشب ِبراء ت'' : ١٥ شعبان المعظم کی فضیلت وعظمت اَور صحابہ کے اَقوال ومعمولات ذکر کیے گئے ہیں۔