ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011 |
اكستان |
|
(٢٨) ''فضائل ومسائل ماہِ رمضان المبارک''۔ (٢٩) ''رمضان المبارک کا آخری عشرہ''۔ حقوق : (٣٠) ''اِسلام اَور حقوقِ والدین'' : اَولاد کو مخاطب بنا کر اِنہیں بتلایا ہے کہ اِن پر والدین کے کس قدر حقوق ہیں؟ اِن کی خدمت پر کیا اَجر ملتا ہے؟ اِن کی نافرمانی سے اَللہ اَور اُس کے رسول ۖ کتنے ناراض ہوتے ہیں۔ (٣١) ''والدین پر اَولاد کے حقوق'' : والدین کو مخاطب بنا کر اِنہیں بتلایا ہے کہ آپ صرف یہی نہ سوچیں کہ اَولاد پر ہمارے حقوق ہیں کیونکہ آپ کے ذمے بھی اَولاد کے حقوق شریعت نے بتلائے ہیں۔ عمومی دِینیات : (٣٢) ''معلّم الدین'' : یہ حضرت قاری صاحب کی پہلی تالیف ہے۔ اِبتدائی دینیات کی تفہیم کے لیے بے نظیر ہے اَور اِنتہائی آسان بھی ہے۔ یہ کتاب سندھی، پنجابی، پشتو، فارسی اَور اَنگریزی میں بھی شائع ہوئی ہے۔ (٣٣) ''تعلیم النسائ'' : اِس میں عورتوں کی اِصلاح کو پیش ِنظر رکھا گیا ہے اُن کے مسائل نہایت سہل اَنداز میں پیش کیے گئے ہیں، اِس کتاب کا سندھی، فارسی اَور براہوئی زبان میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔ (٣٤) ''بچوں کے اِسلامی اَور اَچھے نام''۔ (٣٥) ''مسنون ومقبول دُعائیں'' : یہ صبح وشام پڑھی جانے والی مسنون دُعاؤں کا مجموعہ ہے۔ (٣٦) ''توشۂ نجات'' : نفل نمازوں کے فضائل اَور اُن کے پڑھنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ (٣٧) ''قنوت نازلہ، اَحکام ومسائل''۔ (٣٨) ''تعلیماتِ اِسلام'' (دو حصے) : سوال وجواب کی صورت میں طہارت کے مسائل اَور نماز کے مسائل بیان کیے گئے ہیں۔ (٣٩) ''اَمَرْ بِالْمَعْرُوْف وَنَہِیْ عَنِ الْمُنْکَرْ'' : اَچھائی کا پھیلانا اَور برائی کا رَوکنا اَور اُس کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔