ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011 |
اكستان |
|
لے لو تاکہ اُس کا یہ اِعتقاد ہوجائے کہ اللہ میاں ہی نے دی ہے۔ ایک روز اِتفاقًا اُس کے لیے کھانا رکھنا بھول گئی اُس روز بھی بچہ نے حسب ِمعمول اللہ میاں سے کھانا مانگا اَور ہاتھ ڈالا تو کھانا غیب سے پیدا ہوگیا۔ اُن بزرگ کو خبرہوئی کہنے لگے الحمد للہ! میں اِسی کا منتظر تھا ۔اِس کے بعد عمر بھر اُس بچہ کی یہی حالت رہی کہ جب اُس کو ضرورت ہوتی تو خدا تعالیٰ سے مانگتا اَور وہ چیز مل جاتی۔ اُن بزرگ نے بچپن ہی میں اُس کو صاحب ِکمال بزرگ بنادیا۔ خیر ہم ایسے نہ ہوں تو بچوں کو معاصی (گناہوں وگندے کاموں ) میں مبتلا نہ کریں غرض اِس بارے میں نہایت اہتمام کی ضرورت ہے۔ اَولاد کی زیادہ محبت عذاب ہے : اَولاد کا وبالِ جان ہونا آپ کواِس حکایت سے معلوم ہوجائے گا۔ میں نے ایک والی ٔملک کی بیٹی کو دیکھا ہے اُن کو اپنے بیٹوں سے اِس قدر محبت تھی کہ وہ رات کو سب کو ساتھ لے کر لیٹتی تھی۔ علیحدہ کر کے اُن کو چین ہی نہ آتا تھا پھر جب بچے زیادہ ہوگئے اَور ایک پلنگ پر نہ آسکے تو اُنہوں نے پلنگ پر سونا چھوڑ دیا سب کو لے کر نیچے زمین پر فرش پر سو یا کرتی تھیں اَور اِس پر بھی اعتبار نہ آیا بلکہ کسی پر ہاتھ رکھ لیتی اَور کسی پر پیر اَور رات کو بار بار آنکھ کھلتی اَور بچہ کو ٹٹول کر دیکھ لیا کر تیں، واقعی یہ محبت توعذاب ہی ہے۔ میں نے ایک بڑی بی کو دیکھا جو اپنے بچوں کو بہت چاہتی تھیں۔ رات کو سب بچوں کو اپنے ہی پلنگ پر لے کرسوتی تھیں جب اَولاد زیادہ ہوگئی تو پلنگ کے بجائے فرش پر سب کو لے کر سوتی تھیں اَور رات کو یہ حالت تھی کہ بار بار اُٹھ کر سب کو ہاتھ سے ٹٹولتی تھیں کہ سب زندہ بھی ہیں یا نہیں اَور اگر ذرا کبھی کسی کو تکلیف ہوگئی تو بس ساری رات کی نینداُڑگئی۔ توبھلا اِس صورت میں یہ اَولاد عذاب کا ذریعہ نہیں تو کیا ہے۔ خدا کی قسم! راحت میں وہ ہے جس کے دِل میں صرف ایک کی محبت ہو اَوروہ ایک کون؟ خدا تعالیٰ! ۔(سبیل النجاح) مردوں کی ذمہ داری : ہماری بدحالی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے عورتوں کو اپنے گھر کا حاکم بنادیا ہے۔ اگر چہ یہ چھوٹی سی حکومت ہے مگر اِس کا نتیجہ خراب ہی ہے مثلاً بیاہ شادی کی ساری رسمیں عورتوں ہی کی خواہش سے پوری کی جاتی ہیں جس کا اَنجام ظاہر ہے کہ کیا ہوتا ہے کس قدر خاندان شادی کی رسموں میں تباہ ہوگئے اَور یہ سارا فساد عورتوں کو حاکم بنانے کا ہے، عورتوں کی دِلجوئی کرنا ضروری ہے مگر اُن کاتابع بننا برا ہے۔