Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011

اكستان

31 - 65
اِس وقت سارا مال و اَولاد عورتوں کے قبضہ میں ہم نے کردیا ہے پھر دیکھ لیجیے کہ روپیہ کس طرح   بے موقع صَرف ہوتا ہے اَور بچوں کی صحت خراب اَور اَخلاق تباہ ہورہے ہیں۔ عورتیں بچوں کو جو چاہیں کھلاتی پلاتی ہیں جس سے اُن کی زندگی بیماری میں کٹتی ہے۔ محبت و پیار حدسے زیادہ کرتی ہیں جس سے لڑکے شوخ   ہو جاتے ہیں اِس لیے اپنے مال و اَولاد کو اپنے قبضہ میں رکھنا چاہیے عورتوں کو حاکم بنادینا سخت تنزلی کا باعث ہے جس کو جناب سرکارِ دو عالم  ۖ  پہلے سے فرماگئے کہ وہ قوم کبھی کامیاب نہ ہوگی جس کی حاکم عورت ہو۔ 
بچوں کی شوخ مزاجی اَور ایک حکایت  : 
 بچوں کی شوخ اعتدال (اَورتہذیب) کے خلاف نہیں کیونکہ بچپن کا مقتضی یہی ہے کہ بچہ بچوں کی طرح شوخ ہو باپ دَادا کی طرح متین (اَور سنجیدہ) نہ ہو۔ 
حضرت مرزا مظہر جانِ جاناں رحمة اللہ علیہ نے ایک مرید سے فرمایا کہ تم اپنے بچوں کو ہمارے پاس نہیں لاتے وہ بیچارہ کچھ بہانے کردیتا کیونکہ اُسے اَندیشہ تھا کہ مرزا صاحب بہت نازک مزاج ہیں اَور بچے شوخ مزاج ہوتے ہیں ایسا نہ ہو کہ اُن کی کسی حرکت سے آپ کو تکلیف پہنچے، جب آپ نے کئی بار تقاضا کیا تو تین چار دِن ٹال کر وہ اپنے بچوں کو لائے اَور اِس مدت میں اُن کو خوب تعلیم دی کہ اِس طرح سر جھکاکر بیٹھنا یوں اَدب کرنا مجلس میں اِدھر اُدھر نہ دیکھنا۔ بچوں نے اِس طرح کیا کہ سلام کر کے بت کی طرح خاموش بیٹھ گئے نہ نگاہ اُوپراُٹھائی نہ کوئی بات کی۔ اَب مرزا صاحب اُن کو کھولنا چاہتے ہیں تو کھلتے نہیں۔ مرزا صاحب نے مرید سے فرمایا کہ تم آج بھی اپنے بچوں کو نہ لائے۔ اُس نے عرض کیا حضرت یہ حاضر تو ہیں۔ فرمایا یہ بچے ہیں؟ یہ تو تمہارے بھی اَبا ہیں، بچے تو کھیلتے ہیں کودتے ہیں شوخیاں کرتے ہیں ،کوئی ہماری ٹوپی اُتارتا کوئی  کمر پرسوارہوتا بچے تو ایسے ہوتے ہیںاَور یہ تو تمہارے اَبّا بن کر بیٹھ گئے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 سب نیک ہوں تو عمل آسان ہو جاتا ہے،بعد کے لوگوں کا اَجر : 7 3
5 جہاد کی قسمیں۔علماء کے قلم کی سیاہی اَور شہدا کا خون : 8 3
6 اگر حکومت کوتاہی کرے گی تو دُوسرے لوگوں سے اللہ دین کی خدمت لے گا : 8 3
7 دین کے خادموں کی سوچ ؟ : 8 3
8 حضرت مدنی کا دھوبی ،مخالفت کی برداشت : 9 3
9 بعد والوں کے لیے سات گنا مبارک بادی : 10 3
10 ''دَاڑھی'' پر دھمکی دینا اَور دھمکی میں آجانا دونوں باتیں غلط ہیں : 10 3
11 پنڈت کا اِسلام : 11 3
12 تقسیم سے پہلے اِسلام کی طرف رغبت : 11 3
13 صبح چار بجے قتل کیا اَور دس بجے قاتلوں کے سر قلم : 12 3
14 بچہ کا قتل اَور حضرت عمر کا فیصلہ : 13 3
15 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٣،آخری ) 15 1
16 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 15 15
17 تکمِلہ '' کلماتِ چند '' 15 15
18 مسلَّمہ فقہائِ اِسلام کی تشریحات 15 15
19 وفیات 23 1
20 قسط : ١٤ اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 توکل : 24 20
23 قسط : ٣١ ، آخری قسط 28 1
24 تربیت ِ اَولاد 28 23
25 اگر کسی طرح اَولاد کی اِصلاح نہ ہو اَور اُس نے عاجز اَور تنگ کر رکھا ہو : 28 23
26 بچے اَگر ناجائز کام کے لیے ضد کریں : 29 23
27 ایک عبرتناک واقعہ : 29 23
28 اَولاد کی زیادہ محبت عذاب ہے : 30 23
29 مردوں کی ذمہ داری : 30 23
30 بچوں کی شوخ مزاجی اَور ایک حکایت : 31 23
31 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اَور اِجتماعی خصوصیات 32 1
32 دُوسری جگہ اِرشاد ہوا : 34 1
33 قسط : ٢ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 37 1
34 واقعہ شہادت پر ایک نظر : 37 33
35 قسط : ٣ ، آخر ي ا ستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 43 1
36 حالات وخدمات 43 35
37 تاریخ وتذکرہ : 43 35
38 فضائل : 43 35
39 حقوق : 44 35
40 عمومی دِینیات : 44 35
41 خدمات کا ایک اہم گوشہ : 45 35
42 اہل علم کی آراء : 46 35
43 دارُ العلوم دیوبند سے والہانہ تعلق : 48 35
44 علالت واِنتقال : 49 35
45 نیکیوں کا موسم 50 1
46 مسلمان کا اِمتیاز : 51 45
47 اِنسانیت کامعیار : 51 45
48 دینی سیزن : 52 45
49 ہر عبادت کے لیے سیزن : 54 45
50 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 54 45
51 قسط : ٣،آخریاِانسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 55 1
52 : پاکستان میں توہین ِرسالت قانون کے سلسلہ میں 60 51
53 اُٹھنے والے سوالات کا تفصیلی جائزہ 60 51
54 دینی مسائل ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 61 1
55 مسجد میں دُنیا کے مباح کام : 61 54
56 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter