Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011

اكستان

56 - 65
توہین ِرسالت کا یہ قانون پہلے ہی پارلیمنٹ کے اَندر اَور اُس کے باہر پارلیمانی فور مز پر زیر بحث لایا جا چکا ہے۔ یہاں تک کہ ایک آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت اِس قانون کے تمام پہلوؤں کا قرآن و سنت  کی روشنی میں بغور جائزہ لے چکی ہے۔ ''محمد اِسماعیل قریشی بنام پاکستان بذریعہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی  اَفئیرز پاکستان'' PLD 1991 FSC Page10  کے عنوان سے ایک کیس میں وفاقی شرعی عدالت نے اِس قانون کا قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیل سے جائزہ لیااَور قرار دیا کہ توہین ِرسالت کیس میں   سزائے موت کے متبادل عمر قید کی سزا اِسلامی قوانین کے خلاف ہے، اِس فیصلہ کے کچھ حصے پیش ِخدمت ہیں۔ 
سب و شتم اَور اذٰی کے اِلفاظ قرآن و سنت کے مطابق رسول اللہ  ۖ  کی توہین کے معنوں میں اِستعمال ہوئے ہیں۔ ''سب'' کے معنی نقصان پہنچانے ، توہین کرنے، ہتک ِعزت اَور جذبات کو مجروج کرنے کے ہیں۔(Arabic English Lexicon E.W.Lane,Book-1 Part 1 Page 44) جبکہ ''شتم '' کے معنی گالی گلوچ کرنا اَور وقار مجروح کرنا ہے۔ (PLD 1991 FSC Page26 ) 
تمام ماہرین ِ قانون اِس بات پر متفق ہیں کہ یہ اِلفاظ تمام اَنبیائے کرام کے متعلق ہیں اَور اگر کوئی شخص کسی بھی نبی کی کسی بھی اَنداز میں توہین کرتا ہے تو اُس کی سزا موت ہوگی۔ اِس تمام بحث سے ہم یہ نتیجہ اَخذ کرتے ہیں کہ توہین ِرسالت کی جو سزا پاکستان پینل کوڈ  1860 ء میں درج ہے وہ سزا موت اَور عمر قید ہے جو قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ قرآن و سنت میں توہین ِرسالت کی سزا صرف موت ہے عمر قید نہیں۔ اِس لیے عمر قید کا لفظ ختم کردیناچاہیے۔ (PLD 1991 FSC Page10 ) 
پاکستان میں موثر عدالتی نظام موجودہے جس کے تحت ایسے تمام مقدمات جن میں سزائے موت ہے وہ سیشن کورٹ میں  Triable  ہیں۔ اِن میں Chapter XXIIA Of Criminal Procedure Code 1898  اَور قانونِ شہادت آرڈر 1984ء منصفانہ سماعت کی ضمانت ہے۔ اِس قانونی ضمانت سے ہٹ کر بھی اَٹھارویں ترمیم کے ذریعے آئین کے Part II میں ہر ملزم کے لیے Fair Trial  بنیادی حق قراردے دیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق اِس اَمر کو یقینی بنایا جائے گاکہ کسی بھی شہری پر لگنے والے مجرمانہ اِلزام پر اُسے Due Process کے ساتھ Fair Trial کا حق ملے۔ اِس نظامِ عدل میں  ہر ملزم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ قانونی معاونت حاصل کرے اَور اپنا دِفاع کرے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 سب نیک ہوں تو عمل آسان ہو جاتا ہے،بعد کے لوگوں کا اَجر : 7 3
5 جہاد کی قسمیں۔علماء کے قلم کی سیاہی اَور شہدا کا خون : 8 3
6 اگر حکومت کوتاہی کرے گی تو دُوسرے لوگوں سے اللہ دین کی خدمت لے گا : 8 3
7 دین کے خادموں کی سوچ ؟ : 8 3
8 حضرت مدنی کا دھوبی ،مخالفت کی برداشت : 9 3
9 بعد والوں کے لیے سات گنا مبارک بادی : 10 3
10 ''دَاڑھی'' پر دھمکی دینا اَور دھمکی میں آجانا دونوں باتیں غلط ہیں : 10 3
11 پنڈت کا اِسلام : 11 3
12 تقسیم سے پہلے اِسلام کی طرف رغبت : 11 3
13 صبح چار بجے قتل کیا اَور دس بجے قاتلوں کے سر قلم : 12 3
14 بچہ کا قتل اَور حضرت عمر کا فیصلہ : 13 3
15 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٣،آخری ) 15 1
16 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 15 15
17 تکمِلہ '' کلماتِ چند '' 15 15
18 مسلَّمہ فقہائِ اِسلام کی تشریحات 15 15
19 وفیات 23 1
20 قسط : ١٤ اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 توکل : 24 20
23 قسط : ٣١ ، آخری قسط 28 1
24 تربیت ِ اَولاد 28 23
25 اگر کسی طرح اَولاد کی اِصلاح نہ ہو اَور اُس نے عاجز اَور تنگ کر رکھا ہو : 28 23
26 بچے اَگر ناجائز کام کے لیے ضد کریں : 29 23
27 ایک عبرتناک واقعہ : 29 23
28 اَولاد کی زیادہ محبت عذاب ہے : 30 23
29 مردوں کی ذمہ داری : 30 23
30 بچوں کی شوخ مزاجی اَور ایک حکایت : 31 23
31 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اَور اِجتماعی خصوصیات 32 1
32 دُوسری جگہ اِرشاد ہوا : 34 1
33 قسط : ٢ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 37 1
34 واقعہ شہادت پر ایک نظر : 37 33
35 قسط : ٣ ، آخر ي ا ستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 43 1
36 حالات وخدمات 43 35
37 تاریخ وتذکرہ : 43 35
38 فضائل : 43 35
39 حقوق : 44 35
40 عمومی دِینیات : 44 35
41 خدمات کا ایک اہم گوشہ : 45 35
42 اہل علم کی آراء : 46 35
43 دارُ العلوم دیوبند سے والہانہ تعلق : 48 35
44 علالت واِنتقال : 49 35
45 نیکیوں کا موسم 50 1
46 مسلمان کا اِمتیاز : 51 45
47 اِنسانیت کامعیار : 51 45
48 دینی سیزن : 52 45
49 ہر عبادت کے لیے سیزن : 54 45
50 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 54 45
51 قسط : ٣،آخریاِانسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 55 1
52 : پاکستان میں توہین ِرسالت قانون کے سلسلہ میں 60 51
53 اُٹھنے والے سوالات کا تفصیلی جائزہ 60 51
54 دینی مسائل ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 61 1
55 مسجد میں دُنیا کے مباح کام : 61 54
56 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter