Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011

اكستان

35 - 65
اُن سے پوچھا گیا کہ آپ کیوں بھوک کی شدت گوارہ کرتے ہیں حالانکہ آپ کے ہاتھ میں دُنیا جہاں کی دولت خدا نے دے رکھی ہے تو حضرت یوسف علیہ السلام نے جواب دیا کہ مجھے اِس بات کا ڈر لگتا ہے کہ اگر پیٹ بھر کر کھالوں تو کہیں اللہ کے بھوکے بندوں کو فراموش نہ کر بیٹھوں! 
روزے کی اِجتماعی خصوصیت بھی عظیم الشان ہے جس نے دُنیا کی ایک اُمت کوایک لڑی میں پرودیا۔ وحدت ویک رنگی کا اِس سے بڑا مظہر اَور کیا ہوگا کہ شریعت کے اِس ایک حکم نے رُوئے زمین کے کل اَطراف و جوانب میں بسنے والے لوگوں کو یکساں مطیع بنادیا کہ رمضان آتے ہی طلوعِ فجر سے لے کر غروب ِ آفتاب تک کھاناپینا سب لوگ چھوڑ دیتے ہیں اَور جب غروبِ آفتاب ہوجاتاہے تو بیک وقت کھانے پینے کی سب کو اِجازت مل جاتی ہے بلکہ وحدتِ اُمت کا یہ عجیب تماشہ قابلِ دید ہے کہ سب کو حکم ہوتاہے کہ اَوّل وقت میں اِفطار کرو اَور جو شخص اِفطار تاخیر سے کرے تو وہ بڑی خیر سے محروم ہوجاتا ہے اَور طریقہ اِسلام کا مخالف گردانا جاتا ہے۔  لَا تَزَالُ اُمَّتِیْ بِخَیْرٍ مَاعَجَّلُوا الْفِطْرَ وَاَخَّرُوا السُّحُوْرَ۔ (الحدیث)  
صوم کی قدرت و منزلت بڑھانے کے لیے اللہ نے سب سے اَفضل مہینہ ''رمضان'' پسند فرمایا جس کی شان اِس طرح بیان ہوئی  اَلَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُکہ اِسی ماہِ معظم میں قرآن جیسی گنجینۂ ہدایت  کتاب کا نزول ہوا۔ قرآن کے علاوہ اَور بھی آسمانی کتابیں دُوسرے اَنبیاء پر اِسی ماہِ مبارک میں نازل ہوئیں  جیسا کہ اِمام اَحمدبن حنبل نے واثلہ بن اَسقع سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا  :  
''صحف ِاِبراہیم ماہِ رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے، کتاب توراة چھ رمضان گزرنے پر نازل ہوئی اَور اَنجیل تیرھویں رمضان کو نازل ہوئی اَور رمضان چوبیس رمضان گزرجانے پر نازل ہوا۔''
اَور بھی دُوسری روایات ہیں جن میں تاریخ نزول کا فرق بیان ہوا ہے مگر اِس بات پر اِتفاق ہے کہ رمضان میں اُن کا نزول ہوا ہے اَور اِس ماہ ِرمضان کی عظمت بھی کتنی بڑی ہے کہ اِس میںایک رات لیلة القدر قرار پائی جس نے اُمت ِ محمدیہ  ۖ  کا مقام بہت بلند کردیا کیونکہ اُمت ِ محمدیہ  ۖ کی عمریں اُمم ِ سابقہ کے مقابلہ میں بہت کم ہیں مگر اِس ایک رات کو ہزار ماہ سے برترقرار دیکر اِس اُمت کو مالا مال کردیا۔ 
اِس ماہِ مبارک کے فضائل پر اگر ہم لکھنا چاہیں تو دامن قرطاس تنگ ہوجائے گا اَور قلم ماند پڑ جائے گا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 سب نیک ہوں تو عمل آسان ہو جاتا ہے،بعد کے لوگوں کا اَجر : 7 3
5 جہاد کی قسمیں۔علماء کے قلم کی سیاہی اَور شہدا کا خون : 8 3
6 اگر حکومت کوتاہی کرے گی تو دُوسرے لوگوں سے اللہ دین کی خدمت لے گا : 8 3
7 دین کے خادموں کی سوچ ؟ : 8 3
8 حضرت مدنی کا دھوبی ،مخالفت کی برداشت : 9 3
9 بعد والوں کے لیے سات گنا مبارک بادی : 10 3
10 ''دَاڑھی'' پر دھمکی دینا اَور دھمکی میں آجانا دونوں باتیں غلط ہیں : 10 3
11 پنڈت کا اِسلام : 11 3
12 تقسیم سے پہلے اِسلام کی طرف رغبت : 11 3
13 صبح چار بجے قتل کیا اَور دس بجے قاتلوں کے سر قلم : 12 3
14 بچہ کا قتل اَور حضرت عمر کا فیصلہ : 13 3
15 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٣،آخری ) 15 1
16 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 15 15
17 تکمِلہ '' کلماتِ چند '' 15 15
18 مسلَّمہ فقہائِ اِسلام کی تشریحات 15 15
19 وفیات 23 1
20 قسط : ١٤ اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 توکل : 24 20
23 قسط : ٣١ ، آخری قسط 28 1
24 تربیت ِ اَولاد 28 23
25 اگر کسی طرح اَولاد کی اِصلاح نہ ہو اَور اُس نے عاجز اَور تنگ کر رکھا ہو : 28 23
26 بچے اَگر ناجائز کام کے لیے ضد کریں : 29 23
27 ایک عبرتناک واقعہ : 29 23
28 اَولاد کی زیادہ محبت عذاب ہے : 30 23
29 مردوں کی ذمہ داری : 30 23
30 بچوں کی شوخ مزاجی اَور ایک حکایت : 31 23
31 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اَور اِجتماعی خصوصیات 32 1
32 دُوسری جگہ اِرشاد ہوا : 34 1
33 قسط : ٢ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 37 1
34 واقعہ شہادت پر ایک نظر : 37 33
35 قسط : ٣ ، آخر ي ا ستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 43 1
36 حالات وخدمات 43 35
37 تاریخ وتذکرہ : 43 35
38 فضائل : 43 35
39 حقوق : 44 35
40 عمومی دِینیات : 44 35
41 خدمات کا ایک اہم گوشہ : 45 35
42 اہل علم کی آراء : 46 35
43 دارُ العلوم دیوبند سے والہانہ تعلق : 48 35
44 علالت واِنتقال : 49 35
45 نیکیوں کا موسم 50 1
46 مسلمان کا اِمتیاز : 51 45
47 اِنسانیت کامعیار : 51 45
48 دینی سیزن : 52 45
49 ہر عبادت کے لیے سیزن : 54 45
50 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 54 45
51 قسط : ٣،آخریاِانسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 55 1
52 : پاکستان میں توہین ِرسالت قانون کے سلسلہ میں 60 51
53 اُٹھنے والے سوالات کا تفصیلی جائزہ 60 51
54 دینی مسائل ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 61 1
55 مسجد میں دُنیا کے مباح کام : 61 54
56 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter