Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2010

اكستان

51 - 64
        اِسلام کی اِنسانیت نوازی 
(  حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری،اِنڈیا  )
پڑوسیوں کا خیال  :
اِسلام ایک فطری اَور اِجتماعی مذہب ہے اِس کی اِنسانیت نواز تعلیمات میںسے ایک اہم تعلیم یہ  ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو ایک دُوسرے کے دُکھ درد میںشریک رہ کرزندگی گزارنے کی تاکید کرتا ہے۔  آج کل کے نام نہاد مہذب معاشرے کی طرح نہیں کہ جس میںہر جگہ اِنفرادیت ہی اِنفرادیت ہے اورہر اِنسان صرف اپنی غرض کا غلام ہے دُوسرے کی زندگی سے کوئی واسطہ اَور مطلب نہیں، یہ اِنفرادیت پسندی اِنسانیت نہیں بلکہ جانوروں کی سی زندگی ہے جہاں ہر فرد دُوسرے سے مستغنی ہوکر صرف اپنے ہی مفاد کو   فوقیت دیتا ہے آج مغربیت زدہ ''پوش کالونیوں'' میںجاکر دیکھنے سے یہ اَلمناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ ایک محلہ میں دو پڑوسی سالوں سے رہتے ہیں مگر ایک کو دُوسرے کی حالت کا کو ئی علم نہیں۔ آج حال یہ ہے کہ  دُور دراز رہنے والوں سے تو اپنے مفادات کی وجہ سے تعلقات بڑھانے کی فکر کی جاتی ہے لیکن اپنے قریبی پڑوسیوںپر کیا گزررہی ہے اِس کی کوئی پرواہ نہیںکی جاتی۔اِسلام اِس طرزِ فکر کا قطعاً مخالف ہے اَور اِس  بہیمانہ زندگی کو اِنسانیت کے خلاف تصور کرتا ہے، پڑوسی خواہ کوئی بھی ہو اُس کے ساتھ حسن سلوک کرنا اِسلام  کی بنیادی تعلیمات میں داخل ہے۔ پڑوسی تین طرح کے ہوسکتے ہیں  :
(١)  وہ پڑوسی جو رشتہ دار ہو اَورمسلمان ہو : اِس کے تین حق ہیں، اَوّل اِسلام کا، دُوسرے رشتے داری کا، تیسرے پڑوس کا۔
(٢)  وہ پڑوسی جو اَجنبی ہو مگرمسلمان ہو :اِس کے دو حق ہیں۔ اَوّل مسلمان ہو نے کا، دُوسرے پڑوسی ہونے کا۔
(٣)  وہ پڑوسی جو اَجنبی ہو اورغیر مسلم ہو  :  اِس کا ایک ہی حق ہے یعنی پڑوسی ہو نے کا۔
تو معلوم ہوا کہ پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے میں یہ نہیںدیکھا جائے گا کہ وہ ہمارا رشتہ دار
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ......حرف اول 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 سچے غریب پرور : 6 3
5 این جی اَوز کی طرح کافر بنانے کی ترکیبیں ،سرداروں وڈیروں کا رویہ : 6 3
6 ما ل دار بھی اَور محتاج بھی : 7 3
7 سردار اَبولہب چور نکلا : 8 3
8 نبی علیہ السلام اَزواج کو وَافر دیتے مگر وہ راہِ خدا میں خرچ کر دیتیں : 8 3
9 فقر و فاقہ کے باوجود طلب ِ علم : 9 3
10 بے روزگار کو دینا باعث ِرحمت ہے : 9 3
11 سب گھر والے بھوکے رہے اَور غریب کو کھلا دیا : 10 3
12 اللہ کے لیے غریب پروری دُنیا کے خزانے اُن کے لیے کُھل گئے : 10 3
13 فاتح قَنَّوجْ اِقتصادی مشکلات کے بغیر فتوحات : 10 3
14 دُنیا ہی میں پہلا بے نظیر اِنعام : 11 3
15 علمی مضامین 12 1
16 مدنی فارمولا 12 15
17 اَبوالکلام آزاد : 12 15
18 تکملہ 16 1
19 علامہ حسین احمد مدنی 19 1
20 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 25 1
21 اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
22 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 26 21
23 ضروری گزارشات 26 21
24 خصوصیت ِ نسبی : 29 21
25 اِسمی خصوصیت : 31 21
26 حضرت کا نسب نامہ 31 21
27 طالب ِعلمی کی خصوصیات : 32 21
28 ختم ِ بخاری شریف 33 1
29 اسماء گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣١ ھ/ 34 1
30 وفیات 40 1
31 تربیت ِ اَولاد 41 1
32 بچوں کی تعلیم و تربیت کے مدارج اَور اُس کے طریقے : 41 31
33 نماز روزہ اَور اچھی عادتیں سِکھلا نا عورتوں پر لازم ہے : 42 31
34 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 43 1
35 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 43 34
36 نزولِ حجاب 43 34
37 فائدہ : 44 34
38 عبادت اَور تقوی : 45 34
39 مسجد خانقاہ ِ سراجیہ میں منعقدہ رُوح پرور تقریب کی رُوئیداد 46 1
40 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 51 1
41 پڑوسیوں کا خیال : 51 40
42 ایک اَور مرزا غلام اَحمد قادیانی! 53 1
43 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 58 40
44 گلد ستہ اَحادیث 59 1
45 بقیہ : تربیت ِاَولاد 60 31
46 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 61 1
47 دینی مسائل 62 1
48 ( قَسم کھانے کا بیان ) 62 47
49 مختلف کاموں کے بارے میں قَسموں کے ضابطے : 62 47
50 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter