ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2010 |
اكستان |
|
مسجد خانقاہ ِ سراجیہ میں منعقدہ رُوح پرور تقریب کی رُوئیداد ( جناب عبد الرحمن صاحب ضیاء ) مؤرخہ ٧مئی ٢٠١٠ء بروز جمعة المبارک بعد اَز نمازِ جمعہ حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب رحمة اللہ علیہ کے وصال کے بعد مسجد خانقاہِ سراجیہ میں نہایت سادگی سے ایک پُروقار مجلس منعقد ہوئی جس میں حضرت کے پانچوں خلفاء حضرت حاجی عبدالرشید صاحب رحیم یارخان، حضرت مولانا نذرالرحمن صاحب رائیونڈ، حضرت مولانا عبدالغفور صاحب ٹیکسلا، حضرت مولانا گل حبیب صاحب بلوچستان، حضرت مولانا محب اللہ صاحب لورالائی اَور حضرت کے خاندان کے تمام حضرات اَور خانقاہِ سراجیہ میںموجود سب مریدین اَور متوسلین شریک تھے۔ اِس مجلس میں پانچوں خلفاء نے متفقہ طور پر حضرت مولانا عزیز احمد صاحب اَور حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کو سلسلہ کی اِجازت ِخلافت اَور نسبت ِ باطنیہ سے نوازا اَور دستارِ خلافت عنایت کی ،اِس کے بعد حضرت مولانا خلیل احمدصاحب کی مسند نشینی کااعلان کیا گیا اَور حضرت مولانا عزیز احمد صاحب کومجلس ختم ِ نبوت جمعیت علماء ِاِسلام خانقاہ سراجیہ بنگلہ دیش اِنگلینڈ وغیرہ بیرون ممالک سے متعلقہ اُمور کا ذمّہ دار مقرر کیا گیا۔ اِس مجلس سے قائد ِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے رُوح پَروَر بیان کیا پھر حاجی عبدالرشید صاحب نے خطاب کیا اَور دُعاء ہوئی اِس کے بعد تمام حاضرین نے حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کے ہاتھ پر تجدید ِ بیعت کی۔ محتاج ِدُعا عبد الرحمن ضیاء غفرلہ' نقشبندی مجددی خادم خانقاہِ سراجیہ کندیاں ضلع میانوالی