ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2010 |
اكستان |
|
دُنیا ہی میں پہلا بے نظیر اِنعام : بہرحال اُنہوںنے تعاون کیا پورا اَور اِسی طرح سے کیا اَور خود اَور بچے سب کے سب بھوکھے رہے بَاتَا طَاوِیَیْنِ بھوکے رات گزاری صبح کو یہ جنابِ رسول اللہ ۖ کے پاس گئے تو رسول اللہ ۖ کو بذریعہ ٔوحی یہ بات معلوم ہوگئی تھی آپ نے فرمایا عَجِبَ اللّٰہُ یا ضَحِکَ اللّٰہُ اللہ تعالیٰ فلاں اَور فلاں سے خوش ہوئے اَور نام لیا اِن کا یا نہیں لیا اَور یہ آیت اُتری وَیُؤْثِرُوْنَ عَلٰی اَنْفُسِھِمْ وَلَوْ کَانَ بِھِمْ خَصَاصَة ١ اپنے آپ پر ترجیح دے دیتے ہیں اگر چہ خود کو شدید ضرورت ہو'' خَصَاصَہْ '' شدید ضرورت کو کہتے ہیں یہ آیت اُن کی فضیلت میں اُتری اَور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اَور رضا کی خوشخبری ملی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنابِ رسول اللہ ۖ کا ساتھ دے ایمانِ کامل دے معرفت دے،آمین۔ اِختتا می دُعائ............ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور(١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔ ١ بخاری ومسلم بحوالہ مشکوة ص ٥٨٠،٥٨١