ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2010 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) علاقے فتح کرتے چلے گئے مگر اِقتصادی مشکلات پیدا نہیں ہونے دیں اَزواجِ مطہرات رضی اللہ عنہما کا دو دو ماہ پانی اَور کھجور پر گزارا صفہ کے طلباء اور اَزواج کا صبر اَور اللہ کی طرف سے فتوحات این جی اَوز کی طرح کافر بنانا ۔ وڈیرا اَبولہب چور نکلا ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 62 سا ئیڈA 03 - 10 - 1986 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! ایک شخص جنابِ رسول اللہ ۖ کی خدمت میں حاضر ہوئے اُنہوں نے عرض کیا اِنِّیْ مَجْہُوْد میں محتاج ہوں پریشانی میں ہوں ۔جنابِ رسول اللہ ۖ نے اَزواجِ مطہرات کے پاس بھیجا(آدمی تاکہ) اِن کے لیے کوئی اِنتظام ہوجائے کھانے کا، جواب دیا زوجۂ مطہرہ نے کہ میرے پاس تو پانی ہے پھر رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے دُوسرے گھر پیغام بھیجا یہی، دُوسری زوجۂ مطہرہ کے پاس اُنہوں نے بھی یہی جواب دیا وَقُلْنَ کُلُّھُنَّ مِثْلَ ذٰلِکَ سب نے اِسی طرح کا جواب دیا ۔معلوم ہوتا ہے کہ کسی کے پاس بھی کچھ نہیں تھا ، یہ تو ایسے ہے کہ جیسے حضرتِ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ۖ کے زمانے میں اَیسا حال ہوتا تھا کہ ہمارے گھر میں تین چاند ہو جاتے تھے اَور آگ نہیں جلتی تھی تودو مہینے میں تین چاند ہوجاتے ہیں