Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

54 - 64
ایسا پہلی بار ہوا کہ ٹی وی چینلز کے خبر خوانوں کے چہرے بھی تمتمانے لگے اُن کے منہ سے کف نکلنے لگی اور اُن کی آنکھیں شرارے اُگلنے لگیں۔ کسی کو یاد نہ رہاکہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو ممکنہ حد تک اعتدال اور توازن کا دامن تھامے رکھنا لازم ہے۔ دیکھتے دیکھتے وہ لبرل فاشٹ بھی مفسر، محدث، فقیہ اور مجتہد...... جو نمازوں کی رکعتیں بھی نہیں گنوا سکتے، ہر شخص شیخ القرآن اور شیخ الحدیث بن بیٹھا اور اَلمیہ سوات کی اسلامی تعلیمات کے تناظر میں تشریح و تعبیر کرنے لگا۔ یوں لگا جیسے برسات کی بھوک کے مارے بھیڑیوں کو شکار ہاتھ آگیا ہو۔ ایک سے بڑھ کر ایک مفتی ٔزماں مجتہد العصر اور نابغۂ وقت بن بیٹھا۔ 
ایک آتش فشاں تھا کہ پھٹ پڑا اور لاوا اِسلام، اسلامی نظام تعزیرات، اسلامی شعائر اور اِسلامی مظاہر کی طرف بہہ نکلا یہاں تک کہ عوام چیخ اُٹھے سرشام اُن کا پیمانۂ صبر لبریز ہو گیا۔ وہ دہائی دینے لگے۔ خواتین زاری کر رہی تھیںکہ خدا کے لیے یہ سب بندکرو۔ سوات کے نام و نہاد طالبان یا خود ساختہ نظام ِ عدل کے پاسبانوں نے تو ''کوڑوں '' کی کوئی حد مقرر کی ہوگی لیکن میڈیا نے اہل پاکستان کی پشت پر اِتنے کوڑے برسائے کہ وہ بِلبلا اُٹھے اور یہ سلسلہ اَب بھی نہیں تھما۔ 
میرے کل کے کالم کا عنوان تھا ''چیف جسٹس کیا کیا کریں'' اُس وقت یہ ویڈیو سامنے نہیں آئی تھی۔ اَب جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اِس معاملہ کا نوٹس بھی لے لیا ہے اور سماعت کے لیے سینئرججوں پر مشتمل ایک بڑا بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ کیا سوات کی اِنتظامیہ مظلوم لڑکی کو پیش کر سکے گی؟ کیا ذمہ داروں کو گرفت میں لیا جا سکے گا؟ حکومت کے لیے بہرحال ایک کھڑ کی کھلی ہے وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے بل بوتے پر شورش زدہ علاقے میں اپنی .........کی بحالی کی سنجیدہ کوشش کر سکتی ہے۔ سماعت کے دوران شاید کئی ایسے سوالوں کے جواب بھی مل جائیں جو میڈیا کے اُٹھائے گئے گر دو غبار میں دَب گئے ہیں۔ پتہ چلناچاہیے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا؟ سوات اَمن معاہدے سے قبل یا بعد میں؟عدالت سجانے اور سزا دینے والے لوگ کون تھے؟ سر حد حکومت نے اِس پر کیا کارروائی کی؟ علاقے میں موجود فوج کا ردّ عمل کیا رہا؟ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کیا ہے؟ اور سب سے بڑھ یہ کہ اُس این جی اَو کا شجرہ نسب کیا ہے جس نے یہ ویڈیو عام کر نے کے لیے ایک خاص وقت کا انتخاب کیا؟ کس طرح اُس کی بیسیوں کاپیاں تیار ہوئیں؟ کیونکر یہ ایک ہی دن، ایک ہی وقت مختلف چینلز تک پہنچا دی گئیں؟ اور پھر کس طرح ایک سونامی نے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا؟

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter