Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

14 - 64
نام و نمود مطلوب نہ ہو تو تمام اَوقات میں ہوسکتا ہے وہ چیز دینی چاہیے جوکہ فقیروں کی حاجت رَوائی کرے حلوے سے پیٹ نہیں بھرسکتا اُس کی بھوک دُور نہیں ہوسکتی بیوقوف لوگوں نے یہ طریقہ ہندؤوں کے تہواروں سے دیکھ کر اختیار کیا ہے نہ کتب ِ دینیہ معتبرہ سے اِس کی سند ہے اَور نہ اسلامی ممالک میں اِس کا رَواج ہے۔ 
 ٭  اگر ہوسکے تو ١٤/١٥ (شعبان) کو دو روز نفل روزے رکھے جائیں اَور رات کو نیز دن کو اپنے مقاصد ِ دینیہ اَور دُنیاویہ کے لیے دُعاء کی جائے عورتوں اَور مردوں دونوں کے لیے یہی اعمال ہیں ہاں عورتوں کو مقابر پر نہ جانا چاہیے۔  ع
کفر کافر را و دین دیندار را 	ذرّہ دردت دل عطار را 
یہ دُھن اگر برسوں میں بھی حاصل ہوجائے بسا غنیمت ہے ذکر و شغل میں جو حصہ بھی عمر عزیز کا  صرف ہوجائے وہ ہی زندگی ہے۔ 
٭  جبکہ فرعون جیسے مدعی الوہیت کے سامنے  فَقُوْلَا لَہ قَوْلًا لَّیِّنًا  اَور بدبختانِ عرب کے مقابل  اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ  کا اِرشاد ہے تو ہم ناکاروں کو ا بنائے زمان  ١ کے مقابل بدرجۂ اَتم اِس پر چلنا ہوگا۔ 
٭  حضرت مولانا حسین علی مرحوم کے متوسلین میں تشدد بہت زیادہ ہے جوکہ غلط درجہ تک پہنچ جاتا ہے  یَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا۔ ٢  (الحدیث) کے خلاف ہے۔ حضرت گنگوہی رحمة اللہ علیہ کے مکتوب اَنوارالقلوب کے بالکل مخالف ہے اگرچہ بریلویوں کے غلو کا جواب اِسی طرح ہوتا ہے۔ 
٭  اِس دَورِ فتن میں دین کو پکڑنا قبض علی الجمر  ٣  کے مترادف ہے سوچ سمجھ کر کام کرنا چاہیے۔ اگر تعلیماتِ دینیہ کا مشغلہ ہو تو زیادہ مفید اَور ضروری معلوم ہوتا ہے ورنہ تبلیغی جماعت کا پروگرام اَنسب ہے کم اَز کم سلف ِ صالحین کے قدم بقدم رہنا تو نصیب ہوتا ہے جو جماعتیں نئی نئی زرق برق پوشاک میں نمودار ہورہی ہیں  اُن کی چمک دَمک میں محو ہوجانا انتہائی خطرناک ہے۔ 
  ١  موجودہ دور کے لوگ    ٢   تم دونوں (وہاں جا کر ) لوگوں پر آسانیاںکرنا مشکلات میں مت ڈالنااور خوشی کی باتیں کرنا بیزاری میں مبتلا نہ کرنا۔  ٣  اَنگارہ ہاتھ میں رکھنا۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter