ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
¾اكستان Ù |
|
ولی اللہ صاحب ، ڈی ایس او لکی مروت اَور تھانیدار حق نواز صاحب سے بھی ملاقات ہوئی جو بہت دیر سے حضرت کے منتظر تھے بعد اَزاںبھائی محمود خان صاحب کی رہنمائی میں ہم لنڈیواہ میں محترم الحاج امان اللہ خان صاحب کے پاس پہنچے اَور اُن کے چھوٹے بھائی کی عیادت بھی کی اَور حسب ِ سابق رات کا قیام کیا۔ ١٨دسمبر بروز جمعرات لنڈیواہ سے کوہاٹ کے لیے روانہ ہوئے راستہ میں مولانا محمد اکرم صاحب کے بنوں بائی پاس پر نئے تعمیر ہونے والے مدرسے میں تشریف لے گئے، دُعاء کے بعد مدرسہ دارُالعلوم بابل خیل مولانا مقصود صاحب کی پر اصرار دعوت پر اُن کے ہاں تشریف لے گئے طلباء اَور علماء سے مفصل بیان فرمایا بعد اَزاں قائد ابن ِ قائد سابق ایم ایم اے کرک اَور مردِ مجاہد حضرت مولانا شاہ عبد العزیز صاحب اَور تمام اَساتذہ کی پراصرار دعوت پر اُن کے مدرسہ مدینة العلوم ورانہ شہید آباد تشریف لے گئے وہاں مفتی عبدالوہاب صاحب، مفتی حسین احمد صاحب، مولانا سکندر یار صاحب، مولانا محمد شاکر صاحب، مولانا عطاء اللہ صاحب اَور دیگر اَساتذۂ کرام سے ملاقات ہوئی۔ جامعہ کے تمام طلباء اَور علماء سے مفصل بیان فرمانے کے بعد کوہاٹ روانہ ہوئے۔مغرب کی نماز مولانا عامر حنیف صاحب کے ہاں پڑھی۔ رات کو حضرت کی ملاقات کے لیے مفتی فضل الرحمن صاحب مدظلہم اَور متعلم دَورۂ حدیث جامعہ مدنیہ جدید محمد سہیل ،متعلم محمد ثاقب، متعلم سہیل طارق اَور بہت سے اَحباب تشریف لائے ہوئے تھے۔ ١٩ دسمبر بروز جمعہ بعد اَز نمازِ فجر کوہاٹ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئے۔ جمعہ کی نماز مسجد تکبیر حیات آباد پشاور میں پڑھی۔ رات خالد خان صاحب کے گھر قیام کیا وہاں محترم ڈاکٹر اَرشد تقویم صاحب کاکاخیل ڈاکٹر امجد تقویم صاحب کاکاخیل اَور دُوسرے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے حضرات حضرت صاحب کی ملاقات کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے۔ ٢٠ دسمبر بروز ہفتہ خالد خان صاحب کے گھر سے راولپنڈی روانہ ہوئے راستہ میں اُمّ القراء جامعہ تحسین القرآن نوشہرہ کے مہتمم قاری محمد عمر علی صاحب کی دعوت پر جانا ہوا۔ ظہر کی نماز جامعہ میں پڑھنے کے بعد طلباء اَور اَساتذۂ کرام سے جامع اَور مفصل بیان فرمایا ہمارے اُستاد قاری محمد عمر علی صاحب اَور قاری عبد اللہ صاحب بے انتہا خوش ہوئے۔ مولانا قاری عمر علی صاحب نے اپنی چند تصنیفات حضرت کو بطورِ تحفہ دیں۔ بعد اَزاں راولپنڈی محترم حاجی شعیب صاحب مدظلہم کے پاس تشریف لے گئے حاجی صاحب نے پرتکلف کھانے