ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
اكستان |
|
صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات ( بقلم : خالد عثمان ضلع کرک، متعلم دَورۂ حدیث شریف، جامعہ مدنیہ جدید ) الحمد للہ ! اللہ تعالیٰ جل شانہ کے فضل و کرم سے میرے پیر و مرشد حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب دامت برکاتہم العالیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے الحاج غلام مصطفی صاحب اَور اُن کے برادران نیز صوبہ سرحد میں جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء کی شدید خواہش پر عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر ١٤ دسمبر بروز اتوار لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوئے اَور رات آٹھ بجے حاجی غلام مصطفی صاحب کے ہاں ڈیرہ اسماعیل خان بخیریت پہنچے اَور حسب ِ سابق رات کا قیام کیا۔ بندہ کرک سے حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کے حکم کی تعمیل میں ڈیرہ اسماعیل خان پہنچا۔ اگلے روز پندرہ دسمبر بروز پیر ناشتے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک روانہ ہوئے وہاں بہت سی ملاقاتوں کے علاوہ فاضل ِ جامعہ قاضی حبیب اللہ صاحب کی عیادت بھی کرنا تھی۔ ہمارے ساتھ انعام اللہ صاحب کے چچا ڈائریکٹر گل نواز صاحب بھی شریک ِ سفر ہوگئے۔ ٹانک پہنچنے سے پہلے راستہ میں متعلم گل باران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حضرت کے استقبال کے لیے آئے ہوئے تھے۔ ٹانک میں سب سے پہلے حکیم عطاء اللہ صاحب سے ملاقات کی وہیں قاضی حبیب اللہ صاحب بھی حضرت کو لینے کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے پھر وہیں سے حضرت صاحب قاضی حبیب اللہ کے ساتھ اُن کے گھر تشریف لے گئے۔ قاضی حبیب اللہ صاحب سے رُخصت ہونے کے بعد دن کا کھانا انعام اللہ کے ہاں عمر اَڈّہ میں کھایا۔ سارے قبیلے والے حضرت صاحب سے ملنے آئے پھر عصر کی نماز مدرسہ عمر اَڈّہ مولانا شیر افضل صاحب کے ساتھ پڑھی۔ بعد اَز نمازِ عصر تمام طلباء اَور اَساتذہ سے حضرت صاحب نے بہت ہی احسن اَور جامع اَنداز میں بیان فرمایا۔ پھر وہاں سے جامعہ اِدارہ تعلیم القرآن والعلوم الاسلامیہ گلشن ِ اسلام بنوں روڈ پر مفتی عبد الرحیم صاحب کی پر اصرار دعوت پر اُن کے مدرسہ جانا ہوا جہاں مدرسہ اَور مسجد کی ترقی اَور برکت کی دُعاء کی۔ پھر وہاں سے متعلم گل باران کی خواہش پر اُن کے ہاں پٹھان کوٹ چلے گئے، لوگوں کا بہت ہجوم تھا، دُعاء کے بعد