Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

6 - 64
یک تو ہے اِستغفار اَور ایک ہے توبہ۔ ''توبہ'' کے معنٰی ہیں رُجوع کرنا یعنی بندہ اپنی غلطی سے اپنے گناہ کے کام سے باز آجائے خدا کی طرف رُجوع کرلے گناہ سے ہٹ جائے یہ توبہ ہوئی اَور حدیث شریف میں یہ کلمات آتے ہیں  اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ   ١  گو یا دو چیزیں اَلگ اَلگ ہیں ایک  اَسْتَغْفِرُ  آیا اَور ایک جگہ  اَتُوْبُ آیا تو دونوں کے معنٰی جدا جدا ہیں۔ آقائے نامدار  ۖ  نے اِرشاد فرمایا کہ میں حق تعالیٰ سے اِستغفار کا جملہ دن بھر میں ستّر دفعہ سے بھی زیادہ اَدا کرتا ہوں۔ دُوسری حدیث شریف میں آتا ہے کہ  لَیُغَانُ عَلٰی قَلْبِیْ  میرے دل پر بادل جیسا آجاتا ہے  وَاِنِّیْ لَاَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ فِی الْیَوْمِ  مِأَةَ مَرَّةٍ  ٢   میں سَو مرتبہ اِستغفار کرتا ہوں کہیں ستّر دفعہ سے زیادہ آیا اَور کہیں سَو دفعہ آیا یہ جملہ میں متفرق اَوقات میںکہتا رہتا ہوں۔ 
''غَیْنْ'' کی وضاحت  :
وہ جو قلب ِ اَطہر پر یہ بادل جیسی کیفیت غُبار جیسی کیفیت آتی تھی اُس کی وجہ یہ ہے کہ رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم کا ملنا جُلنا مختلف قسم کے لوگوں سے تھا کافروں سے بھی تھا منافقین سے بھی تھا تو اُس کا اَثر قلب ِ مبارک محسوس کرتا بلکہ بات یہ ہے کہ رسول اللہ  ۖ  کا جو مقام تھا اللہ کی طرف توجہ قائم رکھنے کا وہ آپ کے ساتھ خاص تھا انبیائے کرام کے ساتھ خاص تھا اَور وہ اِتنا بڑا ہے کہ اُس سے وہ کبھی سَیر نہ ہوتے تھے لیکن ساتھ ہی ساتھ اُن کو دُوسرا کام سپُرد کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ کے بندوں کی اِصلاح فرمائیں اَور اِصلاح اَعمال کی بھی عقائد کی بھی وہ قرآنِ پاک میں آئی  یُزَکِّیْھِمْ  نبی کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم مبعوث ہوئے تزکیہ فرمانے کے لیے کہ صاف کریں پاکیزہ بنائیں تو وہ پاکیزگی اَعمال کے اعتبار سے بھی ہے عقائد کے اعتبار سے بھی ہے ظاہر بھی باطن بھی۔ ظاہر میں کپڑے تک شامل ہیں اُس میں بدن بھی شامل ہے اُس میں تمام چیزوں کی طہارت اَور پاکیزگی جنابِ رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے ہمیں سکھائی اَور آپ سے پہلے اَور انبیائے کرام نے بھی سکھائی۔یہاں پر یہ آتا ہے کہ میرے دل پر وہ پردہ سا ''غَیْنْ'' سا آجاتا ہے جیسے بادل ہو غُبار ہو یہ کیفیت ہوتی تھی تو اِس کیفیت کی وجہ یہی ہے کہ رسول اللہ  ۖ  کے قلب ِ مبارک پر جو آنے والے اَور ملنے والے ہوتے تھے اُن کا اَثر جب پڑتا تھا تو اُس کا علاج آپ نے اِستغفار فرمایا ۔اِستغفار میں خدا کی یاد بھی
   ١  مشکٰوة شریف  ص ٢٠٥     ٢  مشکٰوة شریف  ص ٢٠٣ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter