ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٤ذی الحجہ /٣ دسمبر کوجامعہ مدنیہ جدید کے مدرس حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہ حج پر تشریف لے گئے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور آسان فرمائے، آمین۔ ٤ذی الحجہ ١٤٢٩ھ/٣دسمبر ٢٠٠٨ء بروز بدھ فجر کے وقت سے مسجد حامد کے شمالی دروازے کے گنبدکی بذریعہ لفٹ بھرائی شروع کی گئی اور جمعہ سے اگلے جنوبی گنبد کی بھرائی شروع ہوئی والحمد للہ،مسجد کے سارے گنبدوں کے سریے باندھنے پر تقریباً تیس مزدور لگے رہے۔ ٥ دسمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مولانا الیاس صاحب کی دعوت پرمانگا روڈ پر واقع مدرسہ اصحاب ِبدر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھانے کے لیے تشریف لے گئے جہاں حضرت صاحب نے مکارم ِاخلاق کے موضوع پر بیان فرمایا۔ ٢١ذی الحجہ /٢٠ دسمبر سے جامعہ مدنیہ جدید میں عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد تعلیم شروع ہوگئی۔ ٢١ ذی الحجہ ١٤٢٩ھ /٢٠ دسمبر ٢٠٠٨ء بروز ہفتہ مسجد حامد کے پانچوں گنبدوں کا لینٹر مکمل ہوا ،والحمد للہ عید الاضحی کے فورًا بعد سے مسجد حامد کے صدر دروازے کے گنبدوں کے دائیں اور بائیں جانب پانی کی دو ٹینکیوں کی تعمیر بھی بحمد اللہ تیزی سے جاری ہے۔ ٢٤ دسمبر کو بعد نماز عصر شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے مدرسہ اُم سلمہ للبنات واقع شام نگر میں خواتین کو عاشوراء محرم کے فضائل پردرس حدیث دیا۔