ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
اكستان |
|
٭ اُس کی بیوی بچوں کی عزت کی حفاظت کرے۔ ٭ کبھی کبھی اُس کے گھر تحفہ وغیرہ بھیجتا رہے خصوصًا جب وہ محتاج ہو تو ضرور تھوڑا بہت کھانا اُس کو دے۔ ٭ اُس کو تکلیف نہ دے۔ ٭ معمولی معمولی باتوں میں اُس سے نہ اُلجھے۔ غیر مسلموں کے حقوق : محض انسان ہونے کی بنا پر گو وہ مسلمان نہ ہوں یہ حقوق ہیں۔ ٭ بے گناہ کسی کو جانی یا مالی تکلیف نہ دے۔ ٭ بلاوجہ کسی کے ساتھ بدزبانی نہ کرے۔ ٭ اگر کسی مصیبت، فاقہ، مرض میں مبتلا دیکھے تو اُس کی مدد کرے، کھانا پانی دے، علاج معالجہ کرادے۔ ٭ جس صورت میں شریعت نے سزا کی اجازت دی ہے اُس میں ظلم و زیادتی نہ کرے۔ ٭ اُس کو ترسائے نہیں۔ (حقوق الاسلام) جانوروں کے حقوق : ٭ جن جانوروں سے کوئی خاص غرض متعلق نہ ہو اُس کو قید نہ کرے خصوصًا بچوں کو نکال لانا اَور اُن کے ماں باپ کو پریشان کرنا بڑی بے رحمی ہے۔ ٭ جو جانور نفع کے قابل ہیں اُن کو بلاضرورت محض مشغلہ کے طور پر قتل نہ کرے۔ ٭ جو جانور اپنے کام کے ہیں اُن کے کھانے پینے اَور راحت و خدمت کا پورے طور سے اہتمام کرے۔ ٭ اُن کی قوت سے زیادہ اُن سے کام نہ لے۔ ٭ اُن کو حد سے زیادہ مارے نہیں۔ ٭ جس جانور کو ذبح کرنا ہو یا اُس کے موذی ہونے کی وجہ سے قتل کرنا ہو تو جلدی سے کام تمام کردے اُس کو تڑپائے نہیں بھوکا پیاسا رَکھ کر جان نہ لے۔ (جاری ہے)