Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

49 - 64
یادسے ہمیشہ اپنے دل کومعموررکھناچاہیے۔
منزل کیاہے  ؟ 
ہمیں یہ یادرکھناچاہیے کہ ہماری اَصل منزل موت کے بعدشروع ہونے والی زندگی ہے ،ہم سب اُسی منزل تک پہنچنے کے لیے رَخت ِسفرباندھے ہوئے ہیں۔ہماری مثال بالکل اُن مسافروں کی طرح ہے جوجہازکے اِنتظار میںا ئیرپو رٹ کے چائے خانوں میں بیٹھے ہوئے مختلف طرح کے مشروبات وماکولات سے لطف اَندوزہورہے ہوتے ہیں کہ یکایک اعلان ہوتاہے کہ :''دُبئی جانے والاجہازپروازکے لیے تیارہے جن لوگوں کودبئی جاناہے وہ فوراًجہازکارُخ کریں ''دبئی جانے والے مسافراعلان سُنتے ہی کھانا پینا چھوڑکراُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اوراپنے ہاتھ میں سامان لے کرفوراًجہازکی طرف روانہ ہوجاتے ہیں۔ پھراعلان ہوتاہے ''ملیشیاجانے والے مسافرین متوجہ ہوں ''کوالالمپورجانے والاجہازاُڑان بھرنے کے لیے تیارہے آپ لوگ فلاں گیٹ سے جہاز میںداخل ہوجائیں، اعلان سُنتے ہی ملیشیاجانے والے لوگ بھی کرسیاں چھوڑدیتے ہیں اورسامان لے کرجہازکارُخ کرتے ہیں۔ اِسی طرح چوبیس گھنٹہ وقفہ وقفہ سے مختلف سمت میں جانے والے جہازوں کی پروازکااعلان ہوتارہتاہے اورمسافرسوارہوکراپنی منزل کارُخ کرتے ہیں۔
بالکل یہی حال ہماراہے ہم دُنیامیں کھابھی رہے ہیں پی بھی رہے ہیں خوشیاں بھی منارہے ہیں اورنہ جانے کیاکیاکررہے ہیں؟لیکن جب ہماری باری آئے گی اورفرشتہ پروانۂ اَجل لے کرآئے گاتوہمیں دُنیاکے اِن تمام جھمیلوں کوخیربادکہہ کراُس آخری سفرپرروانہ ہوناپڑے گا یہ سفرزندگی کے کس لمحہ میں اورکس موڑپرپیش آجائے کسی کونہیں معلوم۔اگرہمارا سامان ِسفرتیارہے جیساکہ ائیرپورٹ پربیٹھنے والے مسافرین کا ہوتا ہے۔ تویہ زادآخرت میں ہمارے کام آئے گاورنہ توخالی ہاتھ اوربغیرتیاری کے منزل پرپہنچناہوگا اوریہی چیزباعث ِرُسوائی اورعاربن جائے گی۔
اِس موقع پرشیخ محمودوراق   کایہ شعرذکر کرناموزوں معلوم ہوتاہے  :لَا تُرْجِ فِعْلَ الْخَیْرِ یَوْمًا اِلٰی غَدٍ	لَعَلَّ غَدًا یَّأْتِیْ وَاَنْتَ فَقِیْد
نیک کام کوکل پرمت ٹال، ہوسکتاہے کل توآئے لیکن تومرحوم ہوچکا ہو
اِنسان ہنستاکھیلتا اپنے گھرسے نکلتاہے،ذہن ودماغ میں دُوردُورتک موت کاتصوربھی نہیں ہوتا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter