Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

37 - 64
دس محرم کا دن  : 
گزشتہ تفصیل سے محرم الحرام کے مہینے کی فضیلت وعظمت اور اِس مہینے میں عبادت اور روزے کی اہمیت اچھی طرح واضح ہو چکی ہے پھر اِس مہینے میں جو فضیلت عاشوراء یعنی دس محرم کے دن کو حاصل ہے وہ اِس مہینے کے دُوسرے عام دنوں سے بھی زیادہ ہے اور دس محرم کے روزے کی جو فضیلت ہے وہ اِس مہینے کے عام دنوں کے روزوں سے بھی زیادہ ہے ایک تو خود دس محرم کے دن کی وجہ سے دُوسرے محرم کے مہینے کا دن ہونے کی وجہ سے۔ جمہور صحابہ ، تابعین اورائمہ مجتہدین کے نزدیک عاشوراء سے دس محرم کا دن مراد ہے اور لغت کے اعتبارسے بھی عاشوراء کا لفظ دس محرم پر ہی صادق آتا ہے۔ اس دن حضرت موسی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے فرعون سے نجات عطا فرمائی تھی ۔یہود ونصاری اور قریش مکہ اِس دن کی فضیلت کے قائل تھے اور اِس دن کی تعظیم کیا کرتے تھے اور حضوراکرم  ۖ  بھی اِس دن میں روزہ رکھا کرتے تھے اور دُوسروں کو بھی اِس دن روزہ رکھنے کی ترغیب دیتے تھے زمانہ جاہلیت میں کعبہ کو غلاف بھی اِس دن پہنایا جاتا تھا۔ اوررمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے اِس دن کا روزہ فرض تھا جوکہ بعد میں منسوخ ہوگیا مگر اَب بھی اِس دن کے روزے کی فضیلت یہ بیان کی گئی ہے کہ اِس سے ایک سال کے (صغیرہ)گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
بعض حدیث کی شروعات اور سیر کی کتابوں میں لکھا ہے کہ دس محرم کے دن حضرت آدم علیہ السلام  کی توبہ قبول ہوئی تھی اور حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کنارے پر آئی تھی ۔ اِسی دن حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت ہوئی اوراِسی دن آسمان پر اُٹھائے گئے۔ اِسی دن حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے خلاصی ملی اور اِسی دن اُن کی اُمت کا قصور معاف ہوا،اور اِسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کنوئیں سے نکالے گئے۔ اِسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو مرض سے صحت عطا ہوئی اوراِسی دن حضرت اِدریس علیہ السلام آسمان پر اُٹھائے گئے۔ اِسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ اِسی حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملک عطا ہوا۔ اِس کے علاوہ اور بھی واقعات اِس دن کے متعلق لکھے ہیں اِس قسم کے واقعات اورروایات میں اگرچہ محدثین کو کلام ہے مگر اِن سے بھی مجموعی طورپر کسی نہ کسی درجہ میں اِس دن کی فضیلت و عظمت ظاہر ہوتی ہے۔ (ماخوذ اَز خصائل نبوی بتغیر ص٢٦٠، کذا فی عمدة القاری ج ١ ١ص ١١٧، اَوجز المسالک ج٣ ص٤٨)۔ 
اِس کے علاوہ بعض دُوسری چیزیں اوراُن کے متعلق مختلف فضائل بھی محرم اورخاص کردس محرم کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter