ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
اكستان |
|
جناب زکی کیفی مبارَک ہو تم کو یہ حج و زیارت مبارک ہو تم کو متاعِ سعادت مبارک ہو تم کو وہ ہر سمت اَنوار ، ہر سو تجلی وہ نورِ ہدایت مبارک ہو تم کو وہ احرام میں مست و سرشار رہنا غموں سے فراغت مبارک ہو تم کو اذانِ سحر کا حرم میں وہ منظر وہ کیفِ سماعت مبارک ہو تم کو مبارک ہوں وہ ملتزَم پر دُعائیں ہ ذوقِ عبادت مبارک ہو تم کو وہ میزابِ رحمت کے نیچے نمازیں بشوقِ اطاعت مبارک ہو تم کو مبارک ہوں وہ سنگِ اَسود کے بوسے لبوں کی حلاوت مبارک ہو تم کو وہ رُکنِ یمانی پہ ہر دَم تجلی وہ آثارِ رحمت مبارک ہو تم کو وہ پی پی کے زَمزم کو سیراب ہونا وہ کوثر کی لذت مبارک ہو تم کو منٰی میں رمی کا وہ پُر کیف منظر وہ جلوؤں کی کثرت مبارک ہو تم کووہ عرفات میں خیمہ زَن ہو کے رہنا بزہد و قناعت مبارک ہو تم کو مدینہ کی گلیوں کا دیدار کرنا وہ دُنیا کی جنت مبارک ہو تم کو قُبا و بقیع و اُحد کی زیارت بحسنِ اِرادت مبارک ہو تم کو وہ فیضانِ اَنوار روضہ کے باہر وہ لطف وعنایت مبارک ہو تم کو مواجہ میں آکر جِلا دل کو دینا وہ جلوت میں خلوت مبارک ہو تم کو نکل پڑنا آنسو وہ ذکرِ نبی ۖ پر یہ دِل کی نزاکت مبارک ہو تم کو وہ روضہ کی جالی پہ سر رَکھ کر رونا دُعائے شفاعت مبارک ہو تم کو دُعاء ہے یہ کیفی کے قلب حزیں کی یہ حج و زیارت مبارک ہو تم کو