Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

38 - 64
دن کے بارے میں عوام میں مشہور ہیں مثلاً اِس دن خوشبو یا خضاب لگانا، غسل کرنا، لباس تبدیل کرنا، زیب وزینت کرنا، صلٰوة العاشوراء کے نام سے باجماعت نماز ادا کرنا ، رشتہ داروں و عزیزوں سے ملنا ، قبروں کی زیارت کرنا، قبروں کو پختہ کرنا ، قبروں پر سبز چھڑیاں اور شاخیں رکھنا، اُن پر مٹی ڈالنا اورلپائی وغیرہ کرنا، مصافحہ و معانقہ کرنا،اِس دن کھیچڑ، حلیم ، کھیر، حلوا  یا کسی اور قسم کا کھانا وغیرہ پکا کر حضرت حسین رضی اللہ عنہ یا اپنے رشتے داروں کی رُوحوں کو ثواب بخشنا، اُن کے نام کی نذر ونیاز دینا ۔حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی رُوح کو اِس دن حاضر سمجھنا ،روٹیاں پکا کر تقسیم کرنا اورچھت کے اُوپر سے پھینکنا ،شادی کے بعد پہلی محرم میں بیوی کو ماں باپ کے گھر بھیج دینا، مختلف قسم کے سوگ کرنا، عورتوں کا بالوں کو کھول دینا، زیب وزینت کی تمام چیزوں کو ترک کردینا، چوڑیاں توڑ ڈالنا ، ماتم و نوحہ کرنا ،سیاہ لباس پہننا ، ننگے پائوں پھرنا، چارپائی پر نہ سونا ،سرپر سبز رنگ کی ٹوپی رکھنا، بچوں کے گلے میں سبز رنگ کی تھیلیاں لٹکادینا کہ یہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے فقیر ہیں ۔ سبیل لگانا، نوحہ وماتم کرنا، مرثیہ پڑھنا ، تعزیوں پنجوں کو نکالنا اور اُن پر عرضیاں لگانا، وغیرہ وغیرہ۔ اس قسم کی تمام باتیں اوراِن کے بارے میں مختلف فضائل موضوع اور گھڑے ہوئے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں اوراِن چیزوں کا اِس دن سے کوئی تعلق نہیں اوربعض اِن میںسے شرک کے قریب تر ہیں ،لہٰذا اِس قسم کی تمام باتوں سے بچنا ضروری ہے۔ (والتفصیل فی ماثبت بالسنہ فی ایام السنہ اَز شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ )
دس محرم کے روزہ کی فضیلت  : 
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ  قَالَ مَارَأَیْتُ النَّبِیِّ ۖ یَتَحَرّٰی صِیَامَ یَوْمٍ فَضَّلَہ عَلٰی غَیْرِہ اِلاَّ ھٰذَا الْیَوْمَ عَاشُوْرَائَ وَھٰذَا الشَّھْرَ یَعْنِیْ شَھْرَ رَمَضَانَ۔ (مشکٰوة صحیح بخاری وصحیح مسلم)۔
'' حضرت ابن ِعباس  فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ رسولِ کریم  ۖ کسی خاص دن روزہ کا اہتمام فرماتے ہوں اور اُس کو کسی دُوسرے دن پر فضیلت دیتے ہوں مگر سوائے اِس دس محرم کے دن کے اور اِس مہینہ یعنی رمضان المبارک کے مہینہ کے ۔''
فائدہ  :  حضور  ۖ کے طرزِ عمل سے حضرت ابن ِعباس  نے یہی سمجھا کہ آپ جس قدر نفلی روزوں میں عاشور ے کے دن کے روزے کا اہتمام فرماتے تھے اِتنا رمضان کے بعد کسی دُوسرے نفلی روزے کا نہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter