ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
اكستان |
|
واپس ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ ہوئے۔ راستہ میں مغرب کی نماز مدرسہ عربیہ تجوید القرآن حقانیہ (چہکان) قاری محمد طاہر صاحب کے ہاں پڑھ کر مدرسہ و مسجد کی ترقی کے لیے دُعاء کی۔ رات ساڑھے سات بجے ڈیرہ اسماعیل خان بھائی طارق صاحب کے گھر پہنچے جہاں فاضل ِ جامعہ مدنیہ جدید مولانا طارق سلیم صاحب اَور دُوسرے اَحباب بھی تشریف لائے ہوئے تھے پھر وہاں سے محترم مولانا ..........گنگوہی صاحب کی تیمار داری کے لیے حضرت صاحب محلہ شبشاہ تشریف لے گئے دُعائے صحت کے بعد خطیب ِمسجد امیر حمزہ مولانا طارق سلیم صاحب کے گھر تشریف لے گئے سب بھائیوں سے ملاقات کے بعد فاضل ِ جامعہ مدنیہ جدید مولانا محمد کاشف صاحب کے گھر گئے جہاں اُن کے والد صاحب اَور بھائیوں سے ملاقات ہوئی اَور اُن کے لیے خصوصی دُعاء کی۔ ١٦/ دسمبر بروز منگل بنوں کے لیے روانہ ہوئے راستہ میں اُم العلوم جامعہ حلیمیہ (درہ پیزو) میں جانا ہوا۔ مہتمم مدرسہ حضرت مولانا محسن شاہ صاحب، ناظم مولانا محمد اَنور صاحب اَور شیخ حضرت علی صاحب سے مختصر ملاقات کے بعد بنوں روانہ ہوئے۔ یہ سب حضرات حضرت صاحب کی آمد پر بے حد خوش ہوئے پھر حضرت صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم محمد ساجد صاحب اَور اُن کے والد صاحب کے ساتھ اُن کے گھر نہر شہزاد گنڈی خان خیل تشریف لے گئے جہاں حضرت کی ملاقات کے لیے متعلم ِ جامعہ مدنیہ جدید اَفید اللہ، مردِ قلندر محمد شاہد صاحب، دُوسرے طلباء اَور حضرات تشریف لائے ہوئے تھے پھر وہاں سے سرائے نورنگ اُویس کالونی طلباء جامعہ مدنیہ جدید محمد آصف، عبد الغفور، محمد آفتاب، محمد عدنان صاحبان کے ہاں تشریف لے گئے اَور اُن کے قبیلے والوں سے ملاقات ہوئی، دُعاء کے بعد حضرت بنوں کے خطیب حضرت علی صاحب عثمانی کے مدرسہ دارُالعلوم الشرعیہ تشریف لے گئے۔ ظہر کی نماز کے بعد طلباء اَور علماء سے بہت جامع بیان فرمایا اَور دُعاء کے بعد متعلم دَورۂ حدیث محمد عمران کے دوست کے مدرسۂ بنات میں تشریف لے گئے مدرسہ کی ترقی کے لیے دُعاء فرمانے کے بعد ڈومیل روانہ ہوگئے ،راستہ میں متعلم دورۂ حدیث اکرام اللہ اَور قسمت اللہ کے گھر تشریف لے گئے، دُعائے برکت کے بعد فاضل ِ جامعہ مدنیہ جدید اَور بہت سے فضلاء مولانا بیت اللہ، مولانا محب اللہ، مولانا عمر ایاز اَور دُوسرے طلباء جامعہ مدرسہ نظیفیہ اَور بندہ خالد عثمان کے والد گل محمد صاحب اَور دُوسرے بہت سے حضرات تشریف