ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009 |
اكستان |
|
کاڈھیردکھائی دیں گی۔ اوروہ موت جواِنسان کے سب سے زیادہ قریب ہے اُس کوسب سے دُورسمجھاجانے لگا ہے۔ ذرائع ابلا غ کے ذریعہ روزانہ سینکڑوں لوگوں کی موت کی خبریں ہم تک پہنچتی ہیں اورکتنے لوگوں کے جنازہ کی نمازبھی ہم پڑھتے ہیں لیکن اپنے بارے میں ایسااطمینان ہے گویاکہ ہمارے لیے موت کافیصلہ ہی نہیں کیا گیا۔ نئے سال کے آغازپرہمیں اِس پہلوسے بھی سوچناہے اورغفلت وبے اِلتفاتی کے اِس ماحول کو چھوڑ کر اپنا سمت ِسفرمتعین کرکے زادِ رَاہ کااِنتظام کرناہے۔ اعلانِ وضاحت مروجہ اِسلامی بینکنگ اور ٹی وی چینل کے بارے میں کراچی ودیگر شہروں کے بعض علماء واہل ِافتاء کا جو متفقہ فتویٰ شائع ہوا ہے اِس سے متعلق بعض تحریروں میں مجھے اِس کے تائید کنندگان میں سے شمار کیا گیا ہے۔ مروجہ اِسلامی بینکنگ سے متعلق میرا اِختلاف میرے شائع شدہ مضامین سے واضح ہے۔ اِسی طرح ٹی وی چینل سے متعلق بھی میرا مؤقف اِس کے حق میں نہیں ہے لیکن پھر بھی مجھ کو اِس فتوے کے تائید کنندگان میں سے شمار کرنا درُست نہیں کیونکہ میں نے نہ تو زبانی اورنہ ہی تحریری طورپر اِس کی تائید کی ہے۔ واللہ اعلم عبدالواحد دارُالافتاء جامعہ مدنیہ لاہور ٢٤ ذوالحجہ ١٤٢٩ھ