Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

39 - 64
فرماتے تھے۔ اس حدیث سے دس محرم کے روزہ کی فضیلت بالکل ظاہر اورواضح ہے۔
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ صِیْامُ یَوْمِ عَاشُوْرَائَ اَحْتَسِبُ عَلَی اللّٰہِ اَنْ یُّکَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِیْ قَبْلَہ ۔ (صحیح مسلم ، ابودا ود  و مسند ا حمد)
''  فرمایارسول اللہ  ۖ نے کہ اللہ تعالیٰ سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ دس محرم کا روزہ رکھنا گزشتہ سال کے گناہوں کاکفارہ ہو جاتا ہے ''۔  ١  
تشریح  :  علمائِ کرام کی تحقیق کے مطابق اِس روزہ سے صغیرہ گناہوں کی بخشش ہوتی ہے اورصغیرہ گناہوں کی بخشش بھی بہت بڑی نعمت ہے اور کبیرہ گناہوں کے لیے توبہ ضروری ہے اورسچی توبہ کے لیے تین باتیں ضروری ہیں ۔
 (١)  پہلی یہ کہ گزرے ہوئے گناہوں پرافسوس اورشرمندگی کا ہونا اورساتھ ہی جن چیزوں کی قضاء ضروری ہے خواہ وہ اللہ کے حقوق ہوں (جیسے قضاء نمازیں ، روزے ، زکٰوة ،حج ، قربانی، صدقۂ فطر ، قسم کا کفارہ، جائز منت وغیرہ )اِن کو حسب ِقدرت ادا کرنا اور خواہ بندوں کے حقوق ہوں (جیسے قرض ودین ، میراث ، کسی بھی قسم کا جانی مالی نقصان اورایذاء رسانی وغیرہ) اِن کو ممکنہ حد تک ادا کرنے کی کوشش کرنا یاحقدارسے معافی حاصل کرنا ۔
(٢)  دُوسری یہ کہ اِس وقت فوراً اِن گناہوںکو چھوڑ دینا اوراِن سے الگ ہوجانا ۔
(٣)  تیسری یہ کہ آئندہ کے لیے اِن گناہوں کو نہ کرنے کا پختہ اِرادہ کرلینا۔
  ١   یہاں یہ سوال پید اہوتا ہے کہ جب محرم کے روزوں کو رمضان کے بعد تمام مہینوں کے روزوں پر فضیلت حاصل ہے تو نبی کریم  ۖ کا محرم کے بجائے شعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے رکھنے کامعمول کیوں تھا؟ جیسا کہ حضرت عائشہ اور حضرت اُم سلمہ کی روایات سے پتہ چلتا ہے جو ترمذی وغیرہ میں مذکورہیں ۔ اس کا جواب علامہ نووی نے یہ دیا ہے کہ شاید آپ کو محرم میں بعض عوارض مثلًا سفر، بیماری وغیرہ کی وجہ سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع نہ ملا ہو یا آپ کو محرم کے روزوںکی اس درجہ فضیلت کاعلم آخری حیات میں دیا گیا ہو (اوراس میں اللہ تعالیٰ کی کوکوئی حکمت ہو)(نووی شرح مسلم ج١ ص٣٦٥)۔ اورشعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے رکھنے کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں مثلاً رمضان کا احترام اورتعظیم اوراس کی تیاری اوررمضان کا قرب اوراس کے خاص انوار و برکات سے مزید مناسبت پیدا کرنے کا شوق اور داعیہ اور اس کا استقبال اورشعبان کے ان روزوں کی وہی نسبت اوربرکت ہوگی جو فرض نمازوں سے پہلے پڑھے جانے والے نوافل کو فرضوں سے ہوتی ہے اوراس مہینہ میں شب ِ برا ء ت اوراس کے فضائل کا پایا جاناوغیرہ بھی اس مہینہ میں زیادہ روزے رکھنے کا باعث ہو سکتا ہے ۔اور ان میں سے بعض باتوں کا احادیث میں بھی ثبوت ملتاہے ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter