Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

28 - 64
برس ہونا لازم آتا ہے لیکن یہ کسی کا قول معلوم نہیں ہوا۔ الاستیعاب میں بھی ایک ایسا واقعہ لکھا ہے کہ جس سے ٣٥ برس والے قول کی تردید ہوتی ہے۔ 
مسند امام احمد بن حنبل میں حضرت ام سلمٰی رضی اللہ عنہا سے روایت کیا گیا ہے کہ جس مرض میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی میں اُن کی تیمارداری کرتی تھی، ایک روز صبح ہوئی تو مجھ سے فرمایا کہ اے ماں میرے لیے غسل کا پانی رکھ دو چنانچہ میں نے اِس کی تعمیل کی۔ پھراُنہوں نے بہت اچھی طرح غسل کیا اس کے بعد مجھ سے کپڑے طلب کیے کہ میرے نئے کپڑے دے دو میں نے اِس کی بھی تعمیل کی اور اُنہوں نے مجھ سے کپڑے لے کر زیب ِ تن فرمالیے۔ پھر مجھ سے فرمایا کہ میرا بستر بیچ گھر میں بچھادو۔ چنانچہ میں نے اِس کی بھی تعمیل کی۔ اِس کے بعد وہ قبلہ رُخ ہوکر اور اپنا ہاتھ رُخسار کے نیچے رکھ کر لیٹ گئیں اور مجھ سے فرمایا کہ اے ماں! اَب میری جان جاتی ہے میں نے غسل کرلیا ہے مجھے کوئی نہ کھولے۔ چنانچہ اُسی وقت جان بحق ہوگئیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اُس وقت موجود نہ تھے باہر سے تشریف لائے تو میں نے اُن کو خبر کردی۔ اُسدالغابہ میں بھی اِس واقعہ کو (تذکرہ اُم سلمٰی میں) ذکر کیا ہے لیکن علماء اِس کو صحیح نہیں مانتے کہ وفات سے پہلے جو غسل کیا تھا اُس کو کافی سمجھا گیا بلکہ صحیح یہی ہے کہ حضرت علی اور اَسماء بنت ِ عُمیس رضی اللہ عنہما نے بعد وفات غسل دیا۔ حافظ ابن ِ حجر رحمہ اللہ نے بھی الاصابہ میں اِس کو بعید تسلیم کیا ہے کہ وفات سے پہلے جو غسل فرمالیا تھا اُس پر اکتفاء کیا گیا ہو۔ 
جب تک حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا زندہ رہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دُوسرا نکاح نہیں کیا۔ جب اُن کی وفات ہوگئی تو اُن ہی کی وصیت کے مطابق اُن کی بھانجی حضرت اُمامہ بنت ِ زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ آنحضرت  ۖ  کی تمام اَولاد آپ  ۖ  کی موجودگی ہی میں فوت ہوگئی تھی۔ پھر آپ کے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہابھی جلد آملیں۔ رضی اللہ عنہا وارضاہا۔ 
واقدی فرماتے تھے کہ میں نے عبد الرحمن بن ابی الموالی سے کہا کہ لوگ بیان کرتے ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت البقیع میں دفن کی گئیں اِس بارے میںتم کیا کہتے ہو؟ اُنہوں نے کہا کہ وہ حضرت عقیل رضی اللہ عنہ (بن ابی طالب) کے مکان کے ایک گوشہ میں دفن کی گئیں۔ اُن کی قبر اور راستہ کے درمیان سات ہاتھ کا فاصلہ ہے۔  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا وَاَرْضَاھَا ض ض ض

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter