Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2009

اكستان

23 - 64
خاص خیال رکھا۔ حضرت علی   فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رات کو آنحضرت  ۖ  میرے اور فاطمہ کے پاس تشریف لائے اور ہم دونوں کو نماز (تہجد) کے لیے جگایا۔ پھر اپنے گھر میں تشریف لے گئے اور دیر تک نماز پڑھی۔ ہمارے اُٹھنے (وضو کرنے) کی کوئی آہٹ نہ سُنی تو دوبارہ تشریف لائے اور مجھ کو جگایا اور فرمایا اُٹھو نماز پڑھومیں آنکھیں ملتا ہوا بیٹھ گیا اور عرض کیا کہ خدا کی قسم جتنی نماز ہمارے مقدر میں ہے وہی تو ہم پڑھیں گے۔ ہماری جانیں اللہ کے قبضے میں ہیں جب اللہ تعالیٰ ہم کو بیدار فرمانا چاہتے ہیں بیدار فرمادیتے ہیں (اور تھوڑا بہت وقت جو ملتا ہے پڑھ لیتے ہیں) یہ سُن کر آنحضرت  ۖ  اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہوئے اور میرے لفظوں کو (تعجب سے) دہراتے ہوئے واپس ہوگئے اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی  وَکَانَ الْاِنْسَانُ اَکْثَرَ شَیئٍ جَدَلًا  یعنی آدمی جھگڑے میں سب سے بڑھ کر ہے۔( مسند احمد )
حضرت علی رضی اللہ عنہسے یہ بھی روایت ہے کہ حضرت سیّدہ فاطمہ  رضی اللہ عنہا کو معلوم ہوا کہ سیّد ِ عالَم  ۖ  کے پاس کچھ غلام اور باندیاں آئی ہیں۔ چونکہ اُن کو خود چکی پیسنا پڑتی تھی اِس لیے اُن کے ہاتھوں میں اس کے نشان پڑگئے تھے۔ اُن نشانوں کو دکھانے اور خدمت کے لیے باندی یا غلام طلب کرنے کے لیے وہ سیّد ِ عالَم  ۖ  کی حرم ِسرائے میں پہنچیں آپ  ۖ  تشریف نہیں رکھتے تھے۔ لہٰذا وہ اپنی معروض حضرت عائشہ  رضی اللہ عنہاسے کہہ آئیں جب آنحضرت  ۖ  زنان خانہ میں تشریف لائے تو حضرت عائشہ  رضی اللہ عنہانے ماجرا عرض کردیا۔ 
حضرت علی  رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ سن کر آپ  ۖ  رات کو ہمارے پاس تشریف لائے اُس وقت ہم دونوں لیٹ چکے تھے۔ آپ  ۖ کی آمد پر ہم نے کھڑے ہونے کا اِرادہ کیا آپ  ۖ  نے فرمایا اپنی جگہ (لیٹے) رہو۔ پھر آپ  ۖ میرے اور فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے اور فرمایا کیا تم کو میں اِس سے  بہتر نہ بتادُوں جو تم نے مجھ سے سوال کیا ہے؟ جب تم رات کو سونے کے لیے لیٹ جائو تو ٣٣ مرتبہ سبحان اللہ، ٣٣ مرتبہ الحمد للہ اور ٣٤ مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو یہ تمہارے لیے خادم سے بہتر ہوگا۔(مشکٰوة شریف ) 
مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے کہ سیّد ِ عالَم  ۖ  نے اُس موقع پر اِن تینوں چیزوں کو (فرض) نماز کے بعد پڑھنے کو بھی فرمایا۔حضرت علی  رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب سے میں نے آنحضرت  ۖ  سے یہ عمل سُنا کبھی نہیں چھوڑا۔ ایک شخص نے حضرت علی  رضی اللہ عنہ سے سوال کیا (جس کو ابن الکواء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 ''غَیْنْ'' کی وضاحت : 6 3
5 اَنبیائے کرام معصوم ہوتے ہیں اَور اُن کا اِستغفار بطورِ عاجزی کے ہوتا ہے : 7 3
6 سوائے نبیوں کے گناہوں سے کوئی نہیں بچ سکتا اَور اِس کا علاج : 8 3
7 ظاہر کا اَور خلوتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے : 9 3
8 اپنے اُوپر تنقیدی نظر ڈالتے رہنا چاہیے : 10 3
9 بیس لاکھ نیکیاں 10 3
10 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
11 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
12 صلاحِ خواتین 18 1
13 حقوق کا بیان 18 12
14 شوہر کے ذمّہ عورت کے حقوق : 18 12
15 رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
16 رشتہ داروں کے بھی حقوق ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے : 18 12
17 سُسرالی رشتہ داروں کے حقوق : 18 12
18 یتیموں و کمزوروں کے حقوق : 19 12
19 مہمانوں کے حقوق : 19 12
20 عام مسلمانوں کے حقوق : 19 12
21 پڑوسیوں کے حقوق : 20 12
22 غیر مسلموں کے حقوق : 21 12
23 جانوروں کے حقوق : 21 12
24 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
25 دینی تربیت : 22 24
26 وفات : 26 24
27 گلدستہ ٔ اَحادیث 29 1
28 پانچ اہم باتیں : 29 27
29 اللہ تعالیٰ ہر بندہ کے متعلق پانچ باتیں لکھ کر فارغ ہوچکے ہیں : 30 27
30 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : 30 27
31 شہداء پانچ قسم کے لوگ ہیں : 31 27
32 ایک زائر ِحرم کی اِلتجا 32 1
33 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 34 1
34 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 34 33
35 دس محرم کا دن : 37 33
36 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 38 33
37 دس محرم اوراُس کے روزہ کی شرعی و تاریخی حیثیت واہمیت : 40 33
38 تنہا دس محرم کا روزہ : 42 33
39 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 44 33
40 ذِکرِحَسنَین رضی اللہ عنہما 46 1
41 نئے اِسلامی سال کاپیغام 47 1
42 دُنیاکی حقیقت : 47 41
43 منزل کیاہے ؟ 49 41
44 ہماری مصروفیات کیاہیں ؟ 50 41
45 جناب زکی کیفی 52 1
46 وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ ( اَورہم نے لوہااُتارا) 53 1
47 صوبہ سرحد کے تفصیلی دورہ کے حالات 54 1
48 دینی مسائل 59 1
49 ٢۔ طلاقِ کنایہ : 59 48
50 ضابطہ : 60 48
51 تنبیہ نمبر 1 : 61 48
52 تنبیہ نمبر 2 : 61 48
53 کنایہ الفاظ سے متعلق ایک قاعدہ : 61 48
54 اخبار الجامعہ 62 1
55 وفیات 63 1
56 وفيات 64 1
Flag Counter