Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2007

اكستان

41 - 64
یہاں سے حضرت فاطمہ کی محبت رسولِ خدا  ۖ  سے اور دُنیا سے بے رغبتی کیا کچھ ظاہر ہوتی ہے کہ وہ پردہ حرام نہ تھا فقط زُہد کے خلاف تھا اُس پر کس قدر حضورِ اقدس  ۖ نے اپنی پیاری بیٹی کو تنبیہ فرمائی۔ (اَب لوگوں کا یہ حال ہے کہ اہل و عیال کو حرام باتوں سے بھی نہیں روکتے، اللہ تعالیٰ ہدایت فرماویں)۔ 
(٦٧) یَافَاطِمَةُ اصْبِرِیْ عَلٰی مَرَارَةِ الدُّنْیَا۔  (رواہ الحاکم کذا فی کنوز الحقائق للعلامة عبد الرؤف المناوی) 
فرمایا رسولِ کریم  ۖ نے اے فاطمہ   دُنیا کی تلخی پر صبر کر (اِس کو کنوزالحقائق میں شارح جامع صغیر نے حاکم کی روایت سے نقل کیا ہے)۔
 یہ عمل تھا حضرت فاطمہ   کا اور یہ تعلیم تھی رسولِ مقبول  ۖ کی۔ حضرت انس کی والدہ صاحبہ نے حضور  ۖ سے حضرت انس کے لیے دُعاء چاہی تھی ۔آپ کی دُعاء سے اُن کے مال و اَولاد میں بڑی  کثرت ہوئی اور اپنے اہل ِ بیت کو دُنیا سے اِس قدر علیحدہ رکھا کہ قدرِ حاجت میں بھی کمی رہی۔ یہ بات سو اے سچے نبی اور عاشق ِالٰہی کے اور کون کرسکتا ہے اور سوائے سچے عاشقانِ خدا کے یہ نصیحت اور کون قبول کرسکتا ہے) 
(٦٨)  یَافَاطِمَةُ اشْتَرِیْ نَفْسَکِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ ۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس کذا فی الکنوز)  
اے فاطمہ اپنی جان کو خریدلے اگرچہ ایک ٹکڑے چھوہارے کے بدلے ہو(اس کو کنوز میں دیلمی سے روایت کیا ہے)۔ 
مطلب یہ ہے کہ دوزخ سے آزادی کا سامان کرو اگرچہ عمل تھوڑا ہی ہو لیکن کیے جائو، تھوڑے بہت  کا خیال نہ کرو یہ تعلیم تھی جس نے عمل کراکے سردار بنادیا۔ (جاری ہے)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 '' مندر وہیں بنائیں گے '' 3 2
5 رسول اللہ ۖ کا فرمان اللہ تعالیٰ کے فرمان جیسا ہے 5 64
6 حضرت حذیفہ کے بارے میں اِس ارشاد کی حکمت : 6 64
7 حضرت ابن ِ مسعود کا مرتبہ : 6 64
8 مسلک ِ حنفی کی بنیاد : 7 64
9 اصل بڑائی افضلیت ہے جس کا علم صرف اللہ کو ہے : 9 5
10 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
11 پندوموعظت : 10 10
13 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَویحضرتِ اقدس اور حکیم فیض عالم صدیقی ١ کے درمیان خط و کتابت 13 1
14 حضرتِ اقدس کا خط 13 13
15 حضرت شاہ صاحب تحریر فرماتے ہیں : 19 13
16 حرمت ِ مصاہرت ۔ کچھ نئے کچھ پرانے زاویے 24 1
21 حرمت ِمصاہرت سے کیا مراد ہے ؟ : 24 16
22 حرمت ِ مصاہرت کے چند اور مواقع : 24 16
23 فقہاء کی ذیل کی عبارتیں اِس مضمون پر صریح ہیں : تبیین الحقائق میں ہے : 27 16
24 ہدایہ میں ہے : 27 16
25 عنایہ میں ہے : 28 16
26 فتح القدیر میں ہے : 28 16
27 نور الانوار میں ہے : 29 16
28 پہلا اعتراض : 29 16
29 ابن ہمام رحمہ اللہ کی عبارت کو دوبارہ ملاحظہ کیا جائے : 30 16
30 دُوسرا اعتراض : 31 16
31 تیسرا اعتراض : 31 16
32 ماقبل کی بحث کا خلاصہ : 32 16
33 محرموں کے ساتھ وطی یا دواعی وطی پائے جانے میں کیا حکم ہوگا ؟ 33 16
34 مندرجہ ذیل جزئیات سے عیاں ہے : 34 16
35 مذکورہ صورت میں بیوی کے حرام ہونے کی کیا وجہ ہے؟ : 36 16
36 حاصل ِکلام 36 16
37 بقیہ : حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 37 13
38 عورتوں کے رُوحانی اَمراض 38 1
39 عورتوں کی باہم لڑائیاں : 38 38
40 مردوں اورعورتوں کے غصہ اور لڑائی کا فرق : 38 38
41 عورتوں کی لڑائی کرانے کی عادت : 39 38
42 عورتوں کی وجہ سے مردوں میں لڑائی : 39 38
43 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 40 1
44 گلدستہ احادیث 42 1
45 رسولِ اکرم ۖ کو کفن مبارک میں تین کپڑے دیئے گئے : 42 44
46 نبی علیہ الصلٰوة والسلام روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 42 44
47 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 43 44
48 صبح و شام اَعوذُ باللہ اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 44 44
49 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 45 44
50 شیروں میں شجاعت کی کمی دیکھ رہی ہوں 46 1
51 یہودی خباثتیں 47 1
52 سامی مخالفت : (ANTI-SEMITISM) 47 51
53 ٣٠٢٩٢٨ جون ١٩١٧ء کو عالمی ماسونی مجالس کی کانفرنس کی قراردادوں میں کہا گیا تھا : 52 51
54 مشہور یہودی مؤرخ (اسرائیل زانجویل) نے لندن سے شائع ہونے والے جیوش گارجین نامی جریدہ میں بتاریخ ١٩٢٠٦١١ء لکھا تھا : 53 51
55 وفیات 54 1
56 حضرت مولانا سےّد محمد امین شاہ صاحب مخدوم پوری کی یاد میں 55 1
57 دینی مسائل 56 1
58 ( روٹی کپڑے اور رہائش کا بیان ) 56 57
59 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 58 1
60 بقیہ : دینی مسائل 59 57
61 سالانہ اِمتحانی نتائج 60 1
62 بزم قارئین 61 1
63 اخبار الجامعہ 62 1
64 درس حدیث 5 1
Flag Counter