ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2007 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت ابن ِ زبیر رضی اللہ عنھما نے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی یزید کی موت کے بعد تمام علاقوں پرحضرت ابن ِ زبیر کی خلافت قائم ہوگئی تھی، بعد ازاں مروان کی سازشیں حجاج بن یوسف کے ہاتھوں حضرت ابن زبیر کی شہادت ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 53 سائیڈA 25-10-1985) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت ِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب ِ رسول اللہ ۖ نے حضرت ِ زبیر کے گھر میں رات کو چراغ جلتا دیکھا ،اُس زمانے میں رات کو عام طور سے چراغ وغیرہ نہیں جلتے تھے، کوئی خاص بات ہو تو جلانے پڑتے تھے۔ اِرشاد فرمایا آپ ۖ نے کہ عَائِشَةُ مَا اُرٰی اَسْمَائَ اِلَّا قَدْ نُفِسَتْ مجھے ایسے لگتا ہے کہ جیسے اَسماء کے یہاں وِلادت ہوئی ہے۔ حضرت ِ اسماء حضرت ِ عائشہ رضی اللہ عنہا کی بڑی بہن تھیں۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے اِن کا نکاح ہوا۔ مدینہ منورہ جب آئیں تو وِلادت ہونے والی تھی۔ آپ