ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2007 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٨ مئی بروز منگل سے الحامد ٹرسٹ کے تحت جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء ،اساتذہ اور دیگر عملہ کے لیے '' مُسْتَشْفٰی اَلْحَامِدْ '' کے نام سے ڈسپنسری نے کام شروع کر دیا ہے،والحمد للہ ۔روزانہ دو گھنٹے کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹر مریضوں کے علاج کے لیے آتے ہیں۔مستشفیٰ الحامد کے قیام میں جامعہ مدنیہ جدید کے طالب ِعلم محمد محسن سلمہ نے بنیادی اور اہم خدمات انجام دے کر اِس کارِخیر کو عملی شکل دی ۔اللہ تعالیٰ اِس کارِخیر کو مزید ترقیات عطاء فرما کر شرفِ قبولیت عطاء فرمائے اور اِس سلسلہ میں کوشش کرنے والے تمام افراد کو جزائے خیر عطا ء فرمائے۔ ١٢ مئی سے جامعہ مدنیہ جدید میں علم الفلکیات کا کورس شروع ہوا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی