ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2007 |
اكستان |
|
وفیات موت العالِم موت العالَم ٭ ٢٦ مئی کو جلالیہ اَٹک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالغنی صاحب طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے ، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ ۔حضرت نے ٩٥ برس عمر پائی،آپ فاضل دیوبند تھے،تمام عمر حدیث و فقہ میںتدریس کی خدمات انجام دیتے رہے۔اپنے والد ماجد حضرت مولانا سعد الدین صاحب جلالی سے بھی آپ کو سند ِحدیث حاصل تھی۔جامعہ مدنیہ کے بالکل ابتدائی دور میںتقریباً تین چار سال تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔اپنے تقویٰ وطہارت کی وجہ سے اپنے آبائی علاقہ حضرو کے انتہائی قابل ِاحترام بزرگ تھے۔اللہ تعالیٰ حضرت کی دینی خدمات کو شرف ِقبولیت عطا فرمائے نیز آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ ٭ تاخیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق مولانا عطاء الرحمن صاحب کی والدہ صاحبہ ١٣اپریل کو خانوخیل ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ بہت نیک دل خاتون تھیں۔ ٭ ٣٠ اپریل کو بھائی تقی صاحب کے بڑے بھائی عبد الحکیم صاحب کراچی میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ ٭ ١٨ مئی کو انگلیڈمیں جناب مستنیر صاحب کی خوشدامن صاحبہ انتقال فرما گئیں۔ ٭ ٢١مئی کو محمد شاہد صاحب کے والد صاحب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ٭ ٢٣ مئی کو جامعہ مدنیہ جدید میں درجہ خامسہ کے طالب ِعلم محمد جنید موٹر سائیکل پر جامعہ مدنیہ جدید آتے ہوئے رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَےْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو، آمین۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔