ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2007 |
اكستان |
|
نام کتاب : مجاہد اسلام مولانا رحمت اللہ کیرانوی تصنیف : مولانااَسیراَدروی صفحات : ٣٣٠ سائز : ١٦\٣٦X٢٣ ناشر : مکتبہ اُخوت نزد حسن مارکیٹ مچھلی منڈی اُردوبازار لاہور قیمت : ١٥٠ مجاہد ِ اسلام حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی مرحوم (م : ١٣٠٨ / ١٨٩١ئ) تاریخ ِ اسلام کی اُن عظیم المرتبت شخصیات میں سے ہیں کہ جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ مولانا کا نام اُنیسویں صدی عیسوی کے ٹھیک وسط میں لوگوں کی زبان پر آیا جب آپ نے ہندوستان کی تاریخ میں ایک عظیم کارنامہ انجام دیا۔ پھر یہ نام پوری دُنیا میں گونج گیا۔ ایک زمانہ میں سلطان صلاح الدین ایوبی کے گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے عیسائی دُنیا کی نیند حرام ہوگئی تھی۔ اُنیسویں صدی کے نصف ِ آخر میں مولانا کیرانوی کا نام پادریوں اَسْقفوں اور مشنریز کی نجی مجلسوں میں اُن پر لرزہ طاری کرنے کے لیے کافی تھا۔ مولانا کیرانوی نے ہندوستان میں اسلام کی حفاظت اُس خطرناک دَور میں کی جب وہ موت و حیات کے دَورا ہے پر کھڑا تھا اور ہندوستان سے اسلام کا نام و نشان مٹادینے کے لیے ایک جا بروقا ہر حکومت اپنے تمام لائو لشکر کے ساتھ میدانِ عمل میں آچکی تھی۔ قدرت نے اِس یلغار کو روکنے کے لیے مولانا کیرانوی کو پیدا کیا جنہوں نے اِس سیلاب کی راہ میں رُکاوٹ کھڑی کردی اور سیلاب اپنے مخرج میں سمٹ کر رہ گیا۔ مولانا رحمت اللہ کیرانوی مرحوم عثمانی شیوخ میں سے ہیں۔ آپ کی پندرہویں پُشت میں حضرت مخدوم جلال الدین کبیر الاولیاء رحمہ اللہ اور چھبیسویں پُشت میں شیخ عبد الرحمن گاذرونی رحمہ اللہ جیسے اولیاء کرام آتے ہیں۔ مولانا کیرانوی مرحوم وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ١٨٥٤ء میں اکبر آباد (آ گرہ) کے تاریخ ساز