ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2007 |
اكستان |
|
نام کتاب : مرزا غلام احمد قادیانی کا فقہی مذہب تصنیف : مولانا عبد الحق خان بشیر صفحات : ٢٠٨ سائز : ١٦ / ٣٦ ٢٣ ناشر : حق چاریار اکیڈمی ،مدرسہ حیات النبی، گجرات قیمت : =/ ٨٠ پیش نظر کتاب ''مرزا غلام احمد قادیانی کا فقہی مذہب'' میں مولانا عبد الحق خان بشیر صاحب زید مجدھم نے ٹھوس دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی غیر مقلد تھے، کیونکہ جب مرزا صاحب کے خاندانی پس منظر، اُن کے اعمال و افکار، اُن کے دعاوِی، اُن کی فقہ و فتاویٰ اور اُن کی جماعت کے اکابر نیز غیر مقلدین کے کردار پر حقیقت پسندانہ نظر ڈالی جاتی ہے تو اِن سب سے روز ِروشن کی طرح یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مرزا قادیانی غیر مقلد تھے۔ مولانا موصوف نے اپنی اِس کتاب کو نہایت مدلل انداز میں تحریر فرمایا ہے اور ہر ہر بات کا صحیح حوالہ دیا ہے۔ غیر مقلدیت پر کام کرنے والے نیز تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے حضرات اِس کتاب سے کماحقہ فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔