ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2006 |
اكستان |
|
موجودہ دَور میں مذہبی قوتیں جس طرح امریکہ اور اُس کے دیگر اتحادیوں کی آنکھوں کا خار ہیں اسی طرح ملکی مقتدراِدارے بھی اِن سے عداوت رکھتے ہیں، اس لیے مذہبی قوتوں کا اتحاد اور ان کی مضبوطی ان کے لیے ناقابل ِقبول ہے۔ اِن کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے اور ہے کہ ان قوتوں میں غلط فہمی پیدا کرکے ان کو کمزور کردیا جائے تاکہ اندرونِ ملک مذہب دشمن حکمران اپنے مذموم مقاصد کو بلاروک ٹوک عملی جامہ پہناسکیں جبکہ ایران پر حملہ کے لیے پرتولنے والے امریکہ بہادر کی بھی یہی کوشش اور خواہش ہے کہ خطہ میں موجود مذہبی جماعتوں کو کچل دیا جائے یا کم از کم اُن میں انتشار پیدا کردیا جائے۔ اِن حالات کی روشنی میں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اس حادثہ کے پیچھے ملکی ایجنسیوں یا سی آئی اے اور موساد کا خفیہ ہاتھ کا ر فرما ہے۔ اِن نازک حالات کا تقاضہ ہے کہ اِس موقع پر مذہبی جماعتیں اتحاد کے منافی کسی بات پر ہرگز کان نہ دھریں اور اپنی صفوں میں نظم و ضبط اور اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے سامراجی عزائم کو خاک میں ملادیں۔ درس ِ حدیث حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)