ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005 |
اكستان |
|
محترم عرفان صدیقی صاحب کو اللہ تعالیٰ اس حق گوئی پر بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے اورقارئین اوربالخصوص ہمارے حکمرانوں کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ چار برس قبل کی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلومین کا مقام اوراُن پر ظلم وستم میں شریک ہونے والوں کا دُنیا وآخرت کی بربادیوں کے اعتبارسے موازنہ کریں اوراپنے لیے دنیا وآخرت کی بربادی کے انتخاب کا قدرتی انجام ملاحظہ کریں ۔موت سے پہلے پہلے توبہ کا دروازہ کھلا ہے اورموت کے بعد بند ہے اور اِسی کانام ''سنت اللہ '' ہے۔ درس ِ حدیث حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)