Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

35 - 64
ہوئے ایک افسانہ گھڑ کر دارالعلوم دیوبند کے نیک نفس ،متواضع اورشرافت کے پیکر مہتمم کی جانب منسوب کردیا ۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ اس طرح کا بیان ان کے مزاج کے بالکل خلاف ہے اوردارالعلوم دیوبندکے اس طویل دور اہتمام میں اس کی ایک مثال بھی پیش نہیں کی جاسکتی ۔مہتمم صاحب کا یہ بیان اسی تاریخ میں ملک کے دیگر اُردو ہندی اخباروںمیں بھی شائع ہوا تھا مگر کسی میں یہ جملہ نہیں ہے کہ ''مسٹر جناح تو ہماری نظر میں مسلمان ہی نہیں تھے '' شرارت پر مبنی اِس بیان کے راشڑیہ سہارا میں چھپتے ہی اِس کی تردید اخباروں میں بھیج دی گئی تھی جسے اکثر اخباروں نے شائع کردیا مگر راشڑیہ سہارا نے باوجود باربار اصرار کے اسے شائع نہیں کیا ۔ 
	تنگ نظر افراد اورجماعتوں کا یہ ہمیشہ سے طریقہ رہاہے وہ اپنی تنگ نظری کو مسلمانوں ، ان کے تعلیمی اداروںاورخود ان کے مذہب کے سرمنڈھ کران کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیتے ہیں ، یہی رویہ راشڑیہ سہارا نے دارالعلوم دیوبند کے بارے میں اختیار کیا ہے ۔اوراس نے اپنے اس من گھڑت پروپیگنڈہ کے ذریعہ نہ صرف دارالعلوم دیوبند کی تاریخ کو داغدار بنانے کی ناکام کوشش کی ہے بلکہ خود مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنے کی ناروا سعی کی ہے ، راشڑیہ سہارا کے اس پر فریب پروپیگنڈے سے انشاء اللہ دارالعلوم دیوبند کی عظمتوں پر کوئی حرف نہیں آئے گا ، البتہ خود راشڑیہ سہارا کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے ۔ 
	آج کل اسلام مخالف طاقتیں جس طرح اسلامی اداروں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں ، ان کا تقاضا ہے کہ فرزندان اسلام پوری طرح ہوشیار اورچوکنا رہیں اورکسی بھی اسلامی درسگاہ کے خلاف اخباروں میں شائع خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے اُس کی پوری تحقیق کرلیا کریں ورنہ خود اپنے ہی ہاتھوں ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔     
ہوائوں کا رُخ بتا رہا ہے ضرور طوفان آرہا ہے 	نگاہ رکھنا سفینہ والو اُٹھی ہیں موجیں کدھر سے پہلے
(بحوالہ ''ماہنامہ دارالعلوم'' ستمبر ٢٠٠٥ء  دیوبند ،انڈیا )


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter