Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

13 - 64
	علماء کرام کو حق تعالیٰ جزاء خیردے کہ انہوں نے یہ بھی کوشش کی کہ یہ علامت یکجا کردی جائیں اور اِن  میں کیا ترتیب ہوگی وہ بھی ذکرکر دی جائے۔اس سلسلہ میں سب سے مفید رسالہ وہ ہے جو حضرت شاہ رفیع الدین صاحب دہلوی رحمة اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے اِس میں بہت سی احادیث سے استفادہ کرکے ایک مضمون کی شکل دے دی ہے، اسی سے اقتباس کرکے یہ مضمون لکھ رہا ہوں۔
	قرب ِقیامت کی علامات میں فسق وفجور بڑی علامت ہے اِس کی تھوڑی سی تشریح عرض کرتا ہوں۔ کفر اورفسق دولفظ ہیں بظاہر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کفر کا تعلق عقیدہ سے ہے اور فسق کا تعلق فقط اعمال سے ہے۔ کوئی آدمی خلافِ شرع کام کرتا ہو تو اُسے فاسق کہا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ فسق کا تعلق عقیدہ اورعمل دونوں سے ہوتا ہے۔ عقیدہ کا فسق یہ ہے کہ انسان صحابہ کرام کے بتلائے ہوئے عقائد سے ہٹ جائے۔ جب وہ ان عقائد سے ہٹے گا تو فسق فی العقیدہ میں یعنی بدعت اعتقادی میں مبتلا ہوجائے گا اورکبھی کبھی یہ فسق فی العقیدہ کفرتک بھی پہنچادیتا ہے۔
	 صحابہ کرام کے بتلائے ہوئے عقائد وہی ہیں جو جناب رسول اللہ  ۖ نے تعلیم فرمائے ہیں اوران پر ساری اُمت قائم چلی آرہی ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ صحابہ کرام معیارِ حق ہیں ۔ خروج ، شیعیت ،جہمیت ،اعتزال اورفرقہائے جبریہ ، قدریہ ، مُرجیہ، کرامیہ سب اِسی اصول سے ہٹنے سے پیدا ہوئے ،اِن فرقوں میں بہت سے فرقے فسق تک گمراہی میں مبتلا ہوئے اوربہت سے حد ِکفر تک آگے چلے گئے جو طبقہ صحابہ سے حدِ فسق تک ہٹے وہ بدعتی بھی کہلاتے ہیں۔
	غرض جس طرح اعمال میںفسق ہوتا ہے اِسی طرح عقائد میں بھی ہوتا ہے۔ اِن دونوں کا فروغ علامات قیامت میں ہے علامات قیامت میں جو بداعمالیاں صراحةً احادیث میں شمار کرائی گئی ہیں ،یہ ہیں  : 
ظلم کا اس قدر بڑھ جانا جس سے پناہ لینی مشکل ہو ۔خیانت کا عام ہونا۔ جوا ،شراب ناچ  اورگانے کی کثرت ۔مردوں کا ناجائز حد تک عورتوں کا مطیع ہونا۔ اولاد کی نافرمانی۔ نااہلوں کے ذمہ وہ کام لگانے جن کے وہ اہل نہ ہوں ۔ اپنے اسلاف پر طعن۔ مساجد کی بے حرمتی۔ جھوٹ کو ایک فن کا درجہ دینا۔ گالی گلوچ کی کثرت ۔ دلوں میں شرم وحیا ،امانت ودیانت کی کمی ۔ وغیرہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter