ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2004 |
¾اكستان Ù |
|
ور حاملین قرآن کے لیے یہ کتاب ایک گراں قدر تحفہ ہے ۔ نام کتاب : شرح شمائل ِترمذی (جلد دوم) تالیف : مولانا عبدالقیوم حقانی صفحات : ٥٨٢ سائز : ٨/٢٠٢٦ ناشر : القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہرہ، خالق آباد نوشہرہ قیمت : درج نہیں علمی حلقوں میں مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب کی شخصیت جانی پہچانی ہے بہت سی چھوٹی بڑی کتابیںآپ کے قلم سے نکل کر قبولِ عام حاصل کرچکی ہیں۔ حال ہی میںآپ نے حضرت امام ترمذی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب ''شمائل''کی اُردو میں ایک مبسوط شرح لکھی ہے جس کی جلد اول پر ادارہ کی جانب سے تبصرہ شائع ہو چکاہے اِسی شرح کی دوسری جلد اس وقت ہمارے پیشِ نظر ہے۔ مولانا نے اس جلد میں بھی شرح کا وہی انداز رکھا ہے جو پہلی جلد میں تھا۔ آپ پہلے متن کا ترجمہ کرتے ہیں پھر روایانِ حدیث کا تعارف اورلغات کاحل پیش فرماتے ہیں، اختلاف ِائمہ کوذکر کرکے احناف کا موقف واضح فرماتے ہیں، اشکالات کا جواب اور تعارض کی صورت میں تطبیق کی شکل بتلاتے ہیں۔ انداز بیان سہل اوردلنشین ہے ، کتاب حسن ِمعنوی کے ساتھ ساتھ حسن ِظاہری سے بھی آراستہ ہے، حضرات مدرسین اورطلباء دورۂ حدیث شریف کے لیے یہ کتاب مفید و کارآمد ہے۔ نام کتاب : وضوء کا مسنون طریقہ تالیف : مولانا عبدالقدوس قارن صفحات : ٧٢ ناشر : عمر اکادمی ،نزد مدرسہ نصرة العلوم گوجرانوالہ قیمت : /٣٠