ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2004 |
¾اكستان Ù |
|
نام کتاب : فضائل اعمال تصنیف : شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریا کاندھلوی صفحات : ٧٤٤ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان قیمت : ۔/١٥٠ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریا صاحب رحمہ اللہ نے اپنے اکابر کی تحریک وتحریض پر چند قیمتی رسائل اصلاحِ اُمت کے لیے تحریر فرمائے تھے جو عرصہ تک تبلیغی نصاب کے نام سے ایک مجموعہ کی شکل میں شائع ہوتے رہے پھر اس مجموعہ کا نام'' فضائل اعمال ''رکھ دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کو قبولیت ِعامہ سے نوازا ہے چنانچہ یہ کتاب متعدد زبانوں میں لاکھوں کی تعداد میںشائع ہورہی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان نے شائع کی ہے ادارہ نے اپنے نسخہ میں ایک تو یہ اہتمام کیاہے کہ شروع میں حضرت مولانا محمد الیاس صاحب اور حضرت شیخ الحدیث مولانا محمدزکریا صاحب کی مختصر سوانح لگادی ہے ،دوسرے ہر رسالہ میں مذکورہ احادیث مبارکہ کی تخریج کرواکر کتاب کے آخر میں درج کردی ہے جس سے اس نسخے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ نام کتاب : تحفۂ حفاظ افادات : حضرت مولانا محمد زکریا ، حضرت قاری محمد طیب ،حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی صفحات : ٤٠٨ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : الاشرف ٹرسٹ ملتان قیمت : اعلیٰ ایڈیشن/٢١٦، عام /١٥٠ زیرِ تبصرہ کتاب میں تعارفِ قرآن ،تدوین ِقرآن ، آیات وسُوَرْ اور حروف کے متعلق معلومات،حفظِ قرآن کی اہمیت وفضیلت ، حفظِ قرآن کے لیے اہم ضوابط، عاشقینِ قرآن کے فضائل نیز حالات وواقعات ، مقامات ِمقدسہ کی رنگین تصاویر اوربہت سے اہم عنوانات پر قابلِ قدر مواد فراہم کیا گیاہے۔ کتابت وطباعت اور کاغذ نہایت عمدہ ہے۔ علماء طلباء