ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2004 |
اكستان |
|
کی جگہ بدل گئی کہ پہلی دفعہ اور جگہ سنا تھا دوسری دفعہ اور جگہ اور تیسری دفعہ تیسری جگہ تو پڑھنے والے پرایک ہی سجدہ واجب ہے اور سننے والے پر کئی سجدے واجب ہیں جتنی مرتبہ سنے اُتنے ہی سجدے کرے۔ مسئلہ : اگر سننے والے کی جگہ نہیں بدلی بلکہ پڑھنے والے کی جگہ بدل گئی تو پڑھنے والے پر کئی سجدے واجب ہوں گے اور سننے والے پر ایک ہی سجدہ ہے۔ مسئلہ : اُستاد مختلف طالب علموں سے اگر ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیت سنے تو اُستاد پر صرف ایک ہی سجدہ واجب ہوگا۔ مسئلہ : سجدہ کی کوئی آیت پڑھی اور سجدہ نہیں کیا پھر اُسی جگہ نیت باندھ لی اور وہی آیت پھر نماز میں پڑھی اور نماز میں سجدہ تلاوت کیا تو یہی سجدہ کافی ہے دونوں سجدے اِسی سے ادا ہو جائیں گے ۔ البتہ اگر جگہ بدل گئی ہوتو دوسرا سجدہ بھی واجب ہے۔ مسئلہ : اگر سجدہ کی آیت پڑھ کے سجدہ کرلیا پھر اُسی جگہ نماز کی نیت باندھ لی اور وہی آیت نماز میں دہرائی تو اب نماز میں پھر سجدہ کرے۔ متفرقات : مسئلہ : ہوائی جہاز ہو یا بحری جہاز ہویا کوئی اور خشکی کی سواری ہوجوخود نہ چلارہا ہوتو اُس میں تکرار آیت سے صرف ایک سجدہ واجب ہوگا۔ مسئلہ : سجدہ تلاوت میں قہقہے سے وضو نہیں جاتا لیکن سجدہ باطل ہو جاتاہے۔ مسئلہ : عورت کی محاذات سجدہ تلاوت کے لیے مفسد نہیں ہوتی۔ مسئلہ : لائوڈ سپیکر پر آیت سجدہ پڑھی گئی ہوتو سننے والوں پر سجدہ واجب ہے۔ مسئلہ : جو آیت ِسجدہ ٹیپ سے سنی گئی ہو اُس سے سننے والے پر سجدہ واجب نہیں ہوتا۔ یہی حکم صدائے باز گشت میں سننے پر ہے۔ مسئلہ : گھوڑے اُونٹ وغیرہ پر ہو یا گھوڑے گاڑی ،اُونٹ گا ڑی یا بیل گاڑی پر ہو یا موٹر سائیکل ،کار پر ہوجب کہ خود اُن کو چلارہا ہو اور نماز کے بغیر آیت ِسجدہ کی تکرار کی تو سجدہ کی تکرار واجب ہے۔ مسئلہ : کشتی میں خواہ نماز پڑھتا ہو یا بغیرنماز کے ہو اور آیت سجدہ کی تکرار کرے تو دونوں صورتوں میںصرف ایک سجدہ واجب ہے۔