ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2004 |
اكستان |
|
دینی مسائل ( سجدہ تلاوت کا بیان ) نماز سے باہر آیت ِسجدہ پڑھنے سننے کے مسائل : مسئلہ : ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے سجدہ کی آیت کو کئی باردہراکر پڑھے تو ایک ہی سجدہ واجب ہے چاہے سب دفعہ پڑھ کے اخیر میں سجدہ کرے یا پہلی دفعہ پڑھ کے سجدہ کرلے پھر اسی کو باربار دہراتارہے۔ اور جگہ بدل گئی تب اس آیت کو دہرایا پھر تیسری جگہ جا کے وہی آیت پڑھی۔ اسی طرح برابرجگہ بدلتا رہا تو جتنی دفعہ دہرائے اتنی ہی دفعہ سجدہ کرے۔ مسئلہ : اگر ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے سجدہ کی کئی آیتیںپڑھیں تو بھی جتنی آیتیں پڑھے اُتنے ہی سجدے کرے۔ مسئلہ : بیٹھے بیٹھے سجدہ کی کوئی آیت پڑھی پھر اُٹھ کھڑا ہوا لیکن چلا پھرا نہیں جہاں بیٹھاتھا وہیں کھڑے کھڑے وہی آیت پھردہرائی تو ایک ہی سجدہ واجب ہے۔ مسئلہ : ایک جگہ سجدہ کی آیت پڑھی اور اُٹھ کر کسی کام کوچلا گیا پھر اُسی جگہ آکر وہی آیت پڑھی تب بھی دوسجدے کرے۔ مسئلہ : ایک جگہ بیٹھے بیٹھے سجدہ کی کوئی آیت پڑھی پھر جب قرآن مجید کی تلاوت کرچکا تو اُسی جگہ بیٹھے بیٹھے کسی اور کا م میں لگ گیا جیسے کتابت کرنے لگا یا کپڑا سینے لگا یا کھا ناکھانے لگا یا عورت بچے کو دودھ پلانے لگی۔ اس کے بعد پھر وہی آیت اُسی جگہ پڑھی تب بھی دو سجدے واجب ہوئے یعنی جب کوئی اور کام کرنے لگے تو ایسا سمجھیں گے کہ جگہ بدل گئی ہے۔ مسئلہ : ایک کوٹھڑی یا کمرے یا دالان کے ایک کونے میں سجدہ کی کوئی آیت پڑھی اورپھر دوسرے کونے میں جاکروہی پڑھی تب بھی ایک سجدہ کافی ہے چاہے جتنی دفعہ پڑھے ۔البتہ دوسرے کام میں لگ جانے کے بعد وہی آیت پڑھے تو دوسرا سجدہ کرنا پڑے گا پھر تیسرے کام میں لگنے کے بعد اگر پڑھے گا تو تیسرا سجدہ واجب ہو جائے گا۔ مسئلہ : مسجد خواہ بڑی ہو اُس کا بھی یہی حکم ہے جو ایک کوٹھڑی کا حکم ہے اگر سجدہ کی آیت کئی دفعہ پڑھے توایک ہی سجدہ واجب ہے چاہے ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے دہرایا کرے یا مسجد میں اِدھر اُدھر ٹہل کر پڑھے۔ مسئلہ : اگر بڑا گھر ہوتو دوسرے کونے میں جاکر دہرانے سے دوسرا سجدہ واجب ہو گا اور تیسرے کونے میں تیسرا سجدہ ۔ مسئلہ : پڑھنے والے کی جگہ نہیں بدلی ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھے ایک ہی آیت کو باربار پڑھتا رہا لیکن سننے والے