Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

37 - 65
 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی  
( مولانا مشتاق احمد صاحب ،اُستاد جامعہ عربیہ چنیوٹ )
نام ونسب  : 
	مولانا موصوف چنیوٹ میں راجپوت خاندان کے ایک فردحاجی احمد بخش ولد قادربخش کے ہاں ٣١دسمبر ١٩٣١ء کوپیدا ہوئے ۔آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے والدین نے خواب میں دیکھا کہ اُن کے سامنے سے روشنی پھوٹ رہی ہے جس سے گردوپیش کا علاقہ منور ہورہا ہے ۔آپ کے والد محترم نے قریبی مسجد کے امام صاحب کے سامنے خواب بیان کیا تو انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسا بیٹا عطا فرمائیں گے جودین ِاسلام کی خدمت کرے گا اور بکثرت لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔ امام مسجد کی یہ تعبیر جس طرح پوری ہوئی محتاج بیان نہیں۔ مولانا چنیوٹی کے آبائو اجداد میں سے رائے گل محمد نے سب سے پہلے ساتویں صدی ہجری میں اسلام قبول کیا۔
تعلیم و تربیت  :
	چار سال کی عمرمیں آپ کو قریبی مسجد میں حافظ گلزار احمد مرحوم کے پاس ناظرہ قرآن مجید پڑھنے کے لیے داخل کرایا گیا ۔ناظرہ قرآن پڑھنے کے بعد آپ نے اسلامیہ ہائی سکول چنیوٹ میں چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کی ۔ نامساعد گھریلو حالات وجہ سے آپ کو سکول سے ہٹا لیا گیا ۔اس کے بعد کچھ مدت تک والد صاحب کے ساتھ کام میں اُن کاہاتھ بٹاتے رہے۔
	اللہ تعالیٰ نے چونکہ آگے چل کر آپ سے دین ِاسلام کا کام لینا تھا اس لیے چنیوٹ کے معروف عالم دین (احقر کے رشتہ کے داداجان ) حضرت مولانا دوست محمد ساقی فاضل دارالعلوم دیوبند کی توجہ مولانا چنیوٹی کی طرف مبذول کرادی۔ وہ روزانہ آکر آپ کوبھی ترغیب دیتے رہتے اور آپ کے والد صاحب محترم حاجی اللہ بخش صاحب کی توجہ بھی اس طرح مبذول کراتے رہتے نتیجتاً آپ ١٩٤٠ء میں مدرسہ آفتاب العلوم محلہ گڑھا چنیوٹ میں داخل ہو گئے ۔وہاں آپ نے مولانا حبیب اللہ سیالکوٹی ، مولانا محمداسلم حیات گجراتی،مولانا غلام محمد گوجرانوالہ اور مولانا دوست محمد ساقی جیسے فضلائے دیوبند سے کسب ِفیض کیا ۔قیام پاکستان کے وقت ناموافق حالات کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا اور اپنے ماموں محمد اکرم صاحب کے ساتھ پنسار کی دکان پر بیٹھنے لگے ۔پھر مولانا ساقی کے ہمت دلانے پر دوبارہ تعلیم شروع کی اور اُن کے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter