ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر٦ قسط : ١١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں ۔(ادارہ) مہتمم اول دارالعلوم دیوبند جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب قدس اللہ سرہ ورفع درجاتہ ( نظر ثانی و عنوانات : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) اتباعِ سنت : ظاہر ہے کہ جن حضرات سے آپ نے فیض حاصل کیا تھا اورجن علماء کبار واساطین اُمت کے ساتھ آپ کا ہر وقت ملناجلنا تھا وہ سب متبع سنت تھے آپ اُن ہی کی طرح اتباعِ سنت پر زور دیتے اور تلقین فرماتے تھے حتی کہ احوال ِسلوک میں بھی اسی طرح ہدایات جاری فرماتے اور اتباعِ سنت کو غلبۂ حال میں بھی تلقین فرماتے ۔ تاریخ دارالعلوم میں ہے : ایک مرتبہ معلوم ہوا کہ مریدین میں حاجی محمد انور دیوبندی نے نفس کشی کے طورپر کھانا پینا قطعاً ترک کردیا ہے آپ نے بتاکید اُن کو لکھا کہ''یہ امرسنت کے خلاف ہے بطریق مسنون کھانا پینا ضرور چاہیے خواہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو''۔ (ص٢٢٣ ج ٢)