ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤٥ سائیڈاے/٨٥۔٣۔١٥ حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ ۔خدائی نصرت کا خاص اثر بالآخر کفار کی پسپائی ۔اپنے حصہ سے بخشش اور اُس کی حکمت صاف گوئی پررسول اللہ ۖ کی طرف سے مسرت۔ حضرات ِانصار کی محبوبیت الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحا بہ اجمعین امابعد ! حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : آقائے نامدار ۖ نے حضراتِ انصار کی بہت زیادہ تعریف فرمائی ہے ارشاد فرمایا کہ آیت الا یمان حُبُّ الانصارِ ایمان کی نشانی ہے انصارسے محبت وآیت النفاق بُغضُ الانصار ١ اور نفاق کی علامت انصار سے بغض ہے ۔ ایک روایت میں آتاہے کہ الانصارلا یحبُّھُم الاَّ مؤمن ولا یبغضھم الاَّ مُنافق ٢ ان سے مومن ہی محبت رکھے گا اور منافق ہی نفرت رکھے گا ۔ ایک واقعہ پیش آیا حُنین کے موقع پراور غزوہ حُنین کا مطلب یہ ہے کہ مکہ مکرمہ کے فتح ہو جانے کے بعد رسول اللہ ۖ نے طائف کی طرف کوچ کیا۔ اُس طرف (کفارکے) کچھ قبائل آباد تھے، تو وہاں جو دُشمن تھے وہ جمع تھے مسلح تھے مقابلہ کے لیے تیار تھے اور اتنی تیاری اُنھوں نے کی کہ وہ اپنے ساتھ اپنے جانور لے آئے اپنا قیمتی سامان لے آئے بیویوں کو بچوں کو لے آئے تا کہ بھاگنے کا اور پیچھے ہٹنے کا تصور ہی دماغ سے نکل جائے کوئی خیال ہی نہ کرے کہ پیچھے ہٹنا ہے ۔ ترتیب دی انھوں نے یہ کہ کمین گاہیں بنائیں اوراُن میں سپاہی بٹھا دئیے اپنے ،جو تیر انداز تھے نشانہ اُن کا بہت اچھا تھا۔ ١ مشکٰوة ص٥٧٦ ج ٢ ٢ ایضاً