Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004

اكستان

38 - 65
ساتھ چنیوٹ کے قریبی گائوں چک ساہمبل میں چلے گئے ،جہاں مولانا ساقی صاحب وہاں کے باشندوں کی دعوت پر ان دنوں درس نظامی کی تدریسی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ یہاں آپ نے کم وبیش چار پانچ سال تعلیم حاصل کی ۔
	١٩٥١ء میں آپ دورۂ حدیث کے لیے جامعہ خیرالمدارس ملتان میں داخل ہوئے مگر بعض وجوہ کی بناپر وہاں سے دارالعلوم اسلامیہ ٹنڈواللہ یار (سندھ ) چلے گئے۔ وہاں آپ نے حضرت مولانا عبدالرحمان کیمبل پوری ،حضرت مولانا بدرعالم میرٹھی ،حضرت مولانا سیّد یوسف بنوری اور مولانا اشفاق١لرحمن کیمبل پوری ،حضرت مولانا بدرعالم میرٹھی ، حضرت مولانا سیّد یوسف بنوری اور مولانا اشفاق الرحمن کاندھلوی رحمہم اللہ تعالیٰ جیسے یکتائے روزگار اساتذہ کرام سے کسب ِفیض کیا۔ دورہ ٔحدیث سے فراغت حاصل کرنے کے بعد ایک سال مزید ٹھہر کرحضرت مولانا عبدالرشید نعمانی سے مقدمہ ابن الصلاح ،مولانا بنوری سے انشاء عربی اور مولانا عبدالرحمن کامل پوری سے علم ِ میراث کی تعلیم حاصل کی ۔حضرت مولانا مفتی عبدالستار صاحب خیرالمدارس ملتان دورۂ حدیث میں آپ کے ہم جماعت تھے ۔علم تفسیر کے لیے حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی او رشیخ القرآن حضرت مولانا غلام اللہ خان سے مراجعت کی ۔ فن مناظرہ میں کمال حاصل کرنے کے لیے دفتر تنظیم اہلِ سنت ملتان میں حضرت مولانا دوست محمد قریشی ،مولانا سیّد نورالحسن شاہ بخاری اور حضرت علامہ عبدالستار تونسوی سے ردِّرافضیت کے موضوع پر تربیت حاصل کی۔ 
	مولانا چنیوٹی مرحوم اپنے اساتذہ کرام کا انتہائی ادب واحترام کرتے تھے ۔مولانا ساقی مرحوم طبیعتاً سخت مزاج تھے اورجوانی کے زمانے میں طلباء کوسخت سزا دیا کرتے تھے (بعد ازاں احقر کے تعلیمی زمانے میں نسبتاً کچھ تحمل پیدا ہو گیا تھا)۔مولانا چنیوٹی نے کبھی آج کل کے طلباء کی طرح مدرسہ بدلنے کے بارے میں نہیں سوچا ۔مولانا چنیوٹی کے برعکس ان کے دوساتھی گستاخانہ رویہ اختیار کرتے تھے ۔ایک تو مولانا ساقی صاحب کے سامنے ہی زیرِ لب بڑبٹاتا رہتا تھا جبکہ دوسرا ڈنڈا پکڑ لیتااور باقاعدہ مزاحمت کرتا تھا ۔اِن دونوں کو علم ِنافع نصیب نہ ہوسکا ۔امامت وخطابت سے آگے نہ بڑھ سکے بلکہ امامت بھی باقاعدگی سے نہ کرسکے ۔''باادب بانصیب ' 'کے مقولے کے مطابق مولانا چنیوٹی صاحب کوا ستاذ محترم کے سامنے باادب رہنے کا جوصلہ ملا وہ سب کے سامنے ہے۔
	 تعلیمی دور سے گزرنے کے بعد بھی جب کہ مولانا پنجاب اسمبلی کے ممبر اور دینی ودُنیاوی وجاہت کے مالک تھے آپ کے باادب ہونے کا یہ منظر بارہا دیکھا کہ مولانا ساقی صاحب چنیوٹی صاحب کے دفتر میں تشریف لاتے تو ابھی وہ دفتر سے باہر ہوتے کہ آپ تمام مصروفیت چھوڑکر فوراً کھڑے ہوجاتے ۔ ادب واحترام سے بات سنتے اور اُن کے تشریف لے جانے کے بعد بیٹھتے تھے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
65 اس شمارے میں 3 1
66 حرف آغاز 4 1
67 درس حدیث 7 1
68 حنین میں مسلمانوں کی پسپائی کی ظاہری اورباطنی وجہ 7 67
69 حضراتِ انصارسے محبت ایمان اور بغض نفاق کی علامت ہے : 7 67
70 حنین میں مسلمانوں کی شکست کی ظاہری وجہ : 8 67
71 حنین میںمسلمانوں کی شکست کی باطنی وجہ : 8 67
72 غیبی مدد کا خاص اثر : 8 67
73 فتح و نصرت کی علامت : 8 67
74 رسول اللہ ۖ کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی : 8 67
75 بالاآخر کفار کو زبردست شکست ہوئی : 9 67
76 .رسول اللہ ۖ کی دانائی : 9 67
77 نبی علیہ السلام کی اپنے حصہ میں سے بخشش : 9 67
78 نامناسب بات پر آپ کی طرف سے باز پرسی : 10 67
79 انصار کی طرف سے اپنی صفائی : 10 67
80 صحابۂ کرام جھوٹ کسی حال میں بھی نہیں بولتے تھے : 10 67
81 سچ بولنے پر خوشی اور بخشش کی حکمت : 10 67
82 نبی علیہ السلام کی نظر میںانصار کی محبوبیت : 11 67
83 صدقہ فطر کے احکام 12 1
84 صدقہ فطر کس پر واجب ہے : 12 83
85 صدقہ فطر کے فائدے : 12 83
86 کس کی طرف سے صدقہ فطر ادا کیا جائے : 13 83
87 صدقہ فطر میں کیا دیا جائے : 13 83
88 صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت : 14 83
89 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر : 14 83
90 جس نے روزے نہ رکھے ہوں اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے : 14 83
91 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 14 83
92 صدقہ فطر کی ادائیگی میں کچھ تفصیل : 14 83
93 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل : 15 83
94 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے : 15 83
95 نوکروں کو صدقہ دینا : 15 83
96 بالغ عورت اگر صاحب نصاب ہو : 15 83
97 جناب حضرت مولانا حاجی سیّد محمد عابد صاحب 16 1
98 اتباعِ سنت : 16 97
99 معمولات شب و روز : 17 97
100 حلم وعفو : 22 97
101 حضرت حاجی صاحب اور پان : 23 97
102 علالت ووفات : 23 97
103 جامعہ مدنیہ جدید میں ایک پُر وقار تقریب 26 1
104 بیان حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم 26 103
105 بیان حضرت مولانا سیّد ارشد صاحب مدنی مدظلہم 29 103
106 سفیرِ ختم ِنبوت حضرت مولانا منظوراحمد چنیوٹی 37 1
107 نام ونسب : 37 106
108 تعلیم و تربیت : 37 106
109 تعلیمی خدمات : 39 106
110 تحفظِ ختم ِنبوت کے میدان میں : 40 106
111 مولانا چنیوٹی تحفط ناموس صحابہ کے میدان میں : 48 106
112 مولانا چنیوٹی کی حق گوئی : 49 106
113 علالت و انتقال : 50 106
114 دعاء کی افادیت و اہمیت 53 1
115 بقیہ : دُعا کی افادیت و اہمیت 52 114
116 قادیانیت 56 1
117 وفیات 58 1
118 دہشت گرد کون غدار کون؟ 59 1
119 دینی مسائل 60 1
120 ( سجدہ تلاوت کا بیان ) 60 119
121 نماز میں آیت ِسجدہ پڑھنے کے مسائل : 60 119
122 عالمی خبریں 62 1
123 مسلمانوں کب تک سوتے رہو گے 62 122
124 اور دماغ کو کون آگاہ کرتا ہے؟..................اللہ 62 122
125 اخبار الجامعہ 63 1
126 تقریظ وتنقید 64 1
Flag Counter