ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2004 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ٢٥ ستمبر/ ٩شعبان المعظم بروز ہفتہ دورہ صرف ونحو کا آغاز ہوا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء کی تعداد آٹھ سو کے لگ بھگ تھی ، دورہ کا اختتام ٢٧ شعبان کوہوا،والحمد للہ۔ ٣اکتوبر کوجناب حافظ مجاہد صاحب اوراُن کے بھائی جناب چودھری جاوید صاحب کراچی سے تشریف لائے۔جامعہ مدنیہ جدید آمد ہوئی ،تعلیمی و تعمیری ترقی دیکھ کر بہت خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ ٣ اکتوبر ہی کو جامعہ مدنیہ جدید کے ماسٹر پلان کے سلسلے میں جناب خرم کرامت صاحب اورامجد چغتائی صاحب سے اہم مشاورت ہوئی ۔ ٧ اکتوبر کو ہندوستان سے حضرت مولانا ارشد صاحب مدنی مدظلہم شام 6:15 بجے کے جہاز سے تشریف لائے ۔ہوائی اڈہ سے حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم اور اساتذہ و اراکینِ جامعہ جدید اور مقامی ذمہ دارانِ جمعیت علماء اسلام کی معیت میں حضرت سیدھے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ تشریف لائے اور بعد عشاء جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء اور بڑی تعداد میں جمع ہونے والے مہمانانِ گرامی سے خطاب فرمایا۔ ان کے خطاب سے پہلے حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے افتتاحی بیان کیا، مفتی جمیل خان صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔ ١٢ اکتوبر کو حضرت مولانا قاضی مظہر حسین صاحب کے صاحبزادے جناب مولانا قاضی ظہور حسین صاحب اپنے رفقاء کے ہمراہ بعد مغرب تشریف لائے مہتمم صاحب سے ملاقات کی اورکچھ دیر بعض اہم امور پرگفتگو ہوئی۔ ١٣ اکتوبر کوجامعہ مدنیہ جدید میں ٩شعبان المعظم کو شروع ہونے والے دورۂ صرف ونحو کااختتام ہوا ، مولانا سید محمود میاںصاحب نے الوداعی خطاب فرمایا۔ حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب مہتمم جامعہ مدنیہ جدیدہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کوعصر کی نماز کے بعد بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)